بین الاقوامی

لندن: سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کے الزام میں مسلم خاتون پولیس افسر روبی بیگم معطل

لندن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں سوشل میڈیا پوسٹس پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کا الزام عائد کرکے مسلم خاتون پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں نسل پرستی پر مبنی ٹویٹ کرنے اور شام میں مبینہ طور پر مشتبہ شدت پسند خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے الزام پر مسلم پولیس افسر 27سالہ روبی بیگم کو معطل کر دیا گیا،خیال رہے کہ دو سال قبل کورونا وبا میں نافذ کردہ لاک ڈاون کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کو بہادری سے کنٹرول کرنے والی باحجاب مسلم خاتون پولیس افسر روبی بیگم کو پہلی بار عوامی پذیرائی ملی تھی،کیس اور معطلی کے حوالے سے پولیس افسر روبی بیگم نے کوئی وضاحت نہیں کی لیکن انھوں نے اپنا پاسپورٹ ایک ماہ کے لیے ضبط ہونے کی تصدیق کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے