لندن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں سوشل میڈیا پوسٹس پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کا الزام عائد کرکے مسلم خاتون پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں نسل پرستی پر مبنی ٹویٹ کرنے اور شام میں مبینہ طور پر مشتبہ شدت پسند خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے الزام پر مسلم پولیس افسر 27سالہ روبی بیگم کو معطل کر دیا گیا،خیال رہے کہ دو سال قبل کورونا وبا میں نافذ کردہ لاک ڈاون کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کو بہادری سے کنٹرول کرنے والی باحجاب مسلم خاتون پولیس افسر روبی بیگم کو پہلی بار عوامی پذیرائی ملی تھی،کیس اور معطلی کے حوالے سے پولیس افسر روبی بیگم نے کوئی وضاحت نہیں کی لیکن انھوں نے اپنا پاسپورٹ ایک ماہ کے لیے ضبط ہونے کی تصدیق کی۔
متعلقہ مضامین
کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ عدالت کا حکم نہ مانے: جواد حسن
حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق 2 فیصلوں پر عمل نہ ہونا عدلیہ اور پاکستان کی عزت کا سوال ہے۔جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ عدالت کا حکم نہ مانے۔حمزہ شہباز […]
راسٹریہ علماء کونسل نیپال کے مرکزی صدر کے عہدے پر مولانا سید غلام حسین کا انتخاب
بھیرہوا/نیپال: 6اپریل، ہماری آواز(ابوالحسان مصباحی)ملک نیپال کا شمار دنیا کے چھوٹے ممالک میں ہوتا ہے جو ایک طویل عرصے کے بعد جمہوری ملک میں تبدیل ہوچکا ہے ایک اندازے کے مطابق یہاں اسلام تقریباً 600 سال پہلے صوفیاء کرام کے وسیلوں سے پہونچا اس دعویٰ پر یہ دلیل کافی ہے کہ حضرت سید شاہ غیاث […]
آئی۔اے۔آر۔ مشن پبلک اسکول کرشنا نگر میں سائنٹسٹ ڈے کا دوسرا سیشن اختتام پزیر
نیپال: 3اکتوبر آئی اے آر مشن پبلک اسکول کرشنا نگر کے رجسٹرار نے بتایا کہ سائٹسٹ ڈے کا دوسرا سیشن (امام احمد رضا بحیثیت سائنس داں سیمینار ) اپنے متعینہ وقت پر منعقد ہوا جس میں مختلف عنوانات پر محققین علما و طلبا مشن پبلک اسکول اپنے اپنے مقالے پڑھے، جن میں سر فہرست سید […]
