ناسک : ان شاء اللہ 14 جون 2026ء بروز اتوار بوقتِ صبح 10:30 تا دوپہر 2:30 فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا- نوری مشن ناسک کے ماتحت یہ کیمپ شہنشاہ ناسک حضرت سید صادق شاہ حسینی سرمد مدنی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے بڑی درگاہ شریف ناسک میں ہوگا- جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بالخصوص ڈاکٹر سوپنیل مہالے، ڈاکٹر غالب قریشی، ڈاکٹر سمیہ شیخ، ڈاکٹر سمین انصاری، ڈاکٹر عرشین پیرزادہ، ڈاکٹر انیقہ پٹھان، ڈاکٹر فیض شیخ مریضوں کا چیک اپ کریں گے- اس ضمن میں نوری مشن ناسک کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس کیمپ کا مقصد مریضوں کی دل جوئی ہے اور معالجہ کے ذریعے مشہور بزرگ شہنشاہ ناسک کی بارگاہ اقدس میں خراج عقیدت پیش کرنا ہے- واضح رہے کہ ناسک کی سرزمین پر اسلام و سنیت کی بہاریں اور عشق رسول ﷺ کی نکہتیں بزرگوں بالخصوص شہنشاہ ناسک کی برکت سے قائم ہیں- ان کی یاد میں طبی معاونت یقیناً قابلِ احترام اقدام ہے-
میڈیکل کیمپ سے متعلق جملہ معلومات کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں!
- خضر رضوی8793339354
- صوفی رضا 7304921931
- عابد نواز 9822299356


