گورکھ پور

پیغمبر اسلام و غوث اعظم کو یاد کرتے ہوئے دیا سچائی، بھلائی و امن کا درس

شہید عبداللہ نگر میں جلسۂ غوث الوری و لنگر عام منعقد

گورکھپور، شہید عبداللہ نگر گورکھ‌ناتھ میں جلسۂ غوث الوری و لنگر عام منعقد ہوا، علما کرام نے پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم و غوث اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں سچائی، بھلائی و امن کا درس دیا، حافظ بارک اللہ خان اشرفی نے امن، محبت و آپسی بھائی چارے کی خاطر دعا مانگی۔

خصوصی مہمان لکھنؤ کے سید صغیر اشرف نے کہا کہ مذہب اسلام نے لوگوں کو محبت کا پیغام دیا ہے، اسلام سب کی بھلائی چاہتا ہے، اسلام کے ماننے والے امن کے پیروکار ہیں اور پوری دنیا میں قیام امن خواہاں ہیں، اگر کامیابی مطلوب ہے تو پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا راستہ اپنانا چاہیے، جو شخص اس راہ کو چنے گا اسے دنیا و آخرت میں نمایاں کامیابی حاصل ہوگی۔

خصوصی مقرر کشی نگر کے مولانا مستفیض رضا نے کہا کہ غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی نے پوری زندگی اللہ و رسول کے بتائے راستے پر عمل، اس پیغام کی تبلیغ، نیک اخلاق، شریعت کی پابندی اور گناہوں سے دور رہتے ہوئے گزاری، آپ کا پیغام حصول علم ہے، حضور غوث اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بلند مقام علم حاصل کرنے کی بدولت ہی ملا ہے، غوث اعظم علیہ الرحمہ نے عدل، ایفائے عہد، صدق گوئی، حقوق کی پاسداری اور خدمت خلق کا پیغام دیا ہے۔

جلسے کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے قاری نسیم اللہ نے کیا، نعت و منقبت اعظم گڑھ کے احسان شاکر نے پیش کی، صدارت مفتی اختر حسین منانی و نظامت آفاق مشاہدی نے کیا، جلسے کے آخر میں درود و سلام پڑھ نیک دعائیں مانگی گئیں اور شیرینی تقسیم ہوئی۔

جلسے میں مولانا جہانگیر احمد عزیزی، محمد قاسم، قاری بدر عالم، مولانا نور الزماں مصباحی، قاری نذر الحسن، قاری انصار الحق، مولانا شاداب، مولانا غلام دستگیر، سہیل، ٹیپو سلطان، محمد شعیب خان سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے