جھارکھنڈ

آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ کے وفد نے مفتی محمد عبدالعزیز مصباحی صاحب کو فقہ وافتاء کی دستار بندی پر پیش کی مبارکباد

دھنباد : شہر دھنباد اور نرسا کے لیے ایک تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب مفتی محمد عبدالعزیز مصباحی صاحب کو جامعہ اشرفیہ سے افتاء مکمل کرنے پر دستار بندی کی گئی۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے، بلکہ پورے علاقے کی دعاؤں کا ثمرہ ہے۔

مفتی عبدالعزیز صاحب نے اس عظیم مقام تک پہنچ کر نہ صرف دھنباد اور نرسا کا نام روشن کیا ہے بلکہ شہر کے سب سے کم عمر مفتی کی فہرست میں شامل ہوے جنہوں نے اس سطح پر علمی کامیابی حاصل کی۔ ان کی شخصیت نے اس خطے میں ایک نیا مقام حاصل کیا ہے اور علاقے کی علمی شان کو مزید بڑھایا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ کے وفد نے مفتی عبدالعزیز صاحب کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر سبیل حسین ٹرسٹ کے صدر مولانا عارف رضا قادری، جناب قاری راشد مدنی صاحب قبلہ، جناب قاری جہانگیر نعمانی صاحب قبلہ، جناب عبد المنان جمالی صاحب قبلہ، جناب شمشاد صاحب اور جناب حسن رضا قادری صاحب بھی موجود تھے اور اس تاریخی لمحے کو مزید یادگار بنایا۔

سبیل حسین ٹرسٹ کے وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مفتی عبدالعزیز صاحب کے علم میں مزید برکت عطا فرمائے اور وہ ہمیشہ اپنے علاقے اور امت مسلمہ کی خدمت میں کامیاب رہیں۔ مفتی عبدالعزیز صاحب کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ دھنباد اور نرسا کے لوگوں کے لیے بھی خوشی کا باعث ہے، کیوں کہ اس علاقے میں ایسے عظیم علماء کی موجودگی سے معاشرتی رہنمائی اور علمی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ مفتی عبدالعزیز صاحب نے نہ صرف اپنے لیے ایک اعلیٰ مقام حاصل کیا بلکہ اپنے علاقے کو بھی فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ اللہ ان کی محنت اور لگن کو قبول فرمائے اور یہ کامیابی ان کے لیے اور ان کے علاقے کے لیے مزید ترقی کا باعث بنے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے