گورکھ پور

حضرت ابوبکر مسلمانوں کے پہلے خلیفہ اور انبیا کے بعد انسانوں میں سب سے افضل ہیں: مفتیہ غازیہ

ترکمان پور میں خواتین کی دینی محفل

گورکھپور: اتوار کو مکتب اسلامیات ترکمان پور میں خواتین کی 14ویں ماہانہ دینی محفل کا انعقاد کیا گیا، ضیا وارثی نے صدارت کی، نظامت فلک خاتون نے کیا۔

خصوصی مقررہ مفتیہ غازیہ خانم خانم امجدی نے کہا کہ امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ہیں، آپ انبیا کے بعد انسانوں میں سب سے افضل ہیں، آپ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے بعد خلیفہ منتخب کیا گیا، آپ کی نظر میں کوئی اونچا نہ تھا کوئی نیچا، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے سب کو ایک نظر سے دیکھا، آپ اللہ تعالی کی راہ میں دل کھول کر خرچ کرتے، آپ نے بے شمار غلاموں کو خرید کر آزاد کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے موذن حضرت بلال بھی شامل ہیں، آپ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی ظاہری زندگی میں آپ کے حکم کے مطابق 17 مرتبہ نماز میں امامت فرمائی، پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ایک بار آپ کو صحابہ کرام کا امیر لشکر کی حیثیت سے سفر حج پر بھیجا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی محنت سے لاتعداد لوگوں نے اسلام قبول کیا، جن میں مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی، حضرت زبیر، حضرت عبدالرحمن، حضرت طلحہ اور حضرت سعد قابل کے نام نمایاں ہیں، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی پوری زندگی اسلام کا پرچم بلند کرنے کے لیے وقف کردی، پیغمبر اسلام نے آپ کی صاحبزادی حضرت عائشہ صدیقہ سے شادی فرمائی، آپ نے پیغمبر اسلام کے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی، آپ کا تذکرہ قرآن پاک کی آیت میں ہے، آپ کی وفات 13 ہجری میں ہوئی، پیغمبر اسلام کو حضرت عائشہ کے حجرہ میں پیغمبر اسلام کے پہلو میں آپ کو دفن کیا گیا، آپ کی عمر تقریباً 63 سال تھی اور آپ کا دور خلافت 11 ہجری سے 13 ہجری تک دو سال تین مہینے اور دس دن رہا، مسلمان مدینہ جا کر آپ کے دربار میں عقیدتوں کا سلام پیش کرتے ہیں۔

نظامت کرتے ہوئے فلک خاتون نے کہا کہ اور دین اسلام لاتے وقت آپ کا شمار مکہ کے بڑے تاجروں میں ہوتا تھا، آپ نے اپنا سارا مال اللہ تعالی کی راہ میں لگا دیا، آپ کی وفات کے وقت بھی آپ کے پاس قابلِ ذکر کوئی چیز نہ تھی، اللہ تعالی نے آپ کو پاکیزہ اور اچھے اخلاق سے نوازا تھا، آپ نے اپنے جسم، دماغ اور مال سے دین اسلام کی خوب خدمت کی، مسلمانوں کے لیے پیغمبر اسلام، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار کی زندگی کے بارے میں جاننا اور قرآن پاک و شریعت پر مکمل عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا نہایت ضروری ہے، مسلمانوں کا کھویا ہوا وقار و عزت قرآن و حدیث کی تعلیمات سے ہی دوبارہ حاصل ہو سکتی ہے، کامیابی اسی وقت ہمارے قدم چومے گی جب پیغمبر اسلام سے مسلمانوں کا رشتہ مضبوط ہوگا۔

قرآن پاک کی تلاوت فضا، حمد و نعت ثنا، فائزہ، خوشی، عمرہ، اقصی، گل‌افشاں و ثانیہ نے پیش کی، عائشہ و سعدیہ نے حدیث پاک پیش کی اور تقریر فضا، نور فاطمہ و خوشی نور نے پیش کی, بالآخر درود و سلام پڑھ ملک میں امن و امان کی دعائیں مانگی گئیں، محفل میں اختر النسا، شبانہ خاتون، رضیہ، اصغری خاتون، عاصمہ خاتون، کتاب النسا، تسمیع، فلک، نوری، نور ازکی، عالیہ، خوشی نور، صاحبہ و ذکری شیخ وغیرہ موجود رہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے