سدھارتھ نگر: رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے آج دوسرا روزہ تھا۔ حسب دستور امسال بھی ننھے منھے نئے روزے دار بڑے بزرگوں کے ساتھ روزہ رکھ کر اللہ کریم کی رحمتوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں ساتھ ہی خوب ساری مبارک بادیاں اور دعائیں حاصل کر رہے ہیں۔۔۔
اس سلسلہ میں ضلع کے موضع روماپار میں رہنے والے 6 سالہ محمد انس اور محمد یاسین نے روزہ رکھ کر خوب دعائیں حاصل کیں۔


وہیں قریبی ضلع مہراج گنج کے دھانی بازار سے متصل موضع سکندراجیت پور سے تعلق رکھنے والے حضرت حافظ و قاری محمد مستقیم صاحب نظامی (خطیب وامام جامع مسجد نورانی برکاتی بشنپورہ گورکھپور یو۔پی۔) کی بیٹی ثنا خاتون(8 سال) اور محمد ارشدالقادری(10 سال) نے بھی اپنا پہلا روزہ رکھا اور سحر و افطار کی برکتوں سے لذت آشنا ہوئے۔



