باڑمیر/راجستھان: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) حسبِ سابق امسال علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر (راجستھان) کے زیر نگرانی چل رہے سبھی اداروں،مدارس ومکاتب(تعلیمی شاخوں)کے مدرّسین نیز جملہ فارغینِ انوارمصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے کے درمیان نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی کی سرپرستی میں انعقادپزیر ہوگی،واضح ہو کہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف اپنے زیر نگرانی علاقۂ تھار میں تقریباً ۸۵ تعلیمی شاخیں چلارہاہے، ان شاخوں کی ہر سال شعبان میں ایک سالانہ میٹنگ منعقد ہوتی ہے جس میں شاخہائے ادارہ کے سبھی مدرسین نیزدارالعلوم کے سبھی ابنائے قدیم وجدید کی شرکت ہوتی ہے،اس مجلس مشاورت میں شاخوں کے مدرسین اور فارغین انوارمصطفیٰ اپنی شکایات وغیرہ اور دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کی تعمیر وترقی نیز فروغ علم وادب کے حوالے سے کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں،مدرسین کی جائزاور مناسب شکایتوں کے ازالہ کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،اور دارالعلوم کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں-
متعلقہ مضامین
سرکاری محکموں و عمارتوں پر ہندی کے ساتھ اردو میں لکھنے کے متعلق مکتوبات کو نافذ کرنے کے لئے محمد رفیع نے وزیر اعلی کو لکھا
اردو سے متعلق ہدایت نامہ آفس کے فائل میں کاغذ کے ایک ٹکڑا سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی : محمد رفیع پٹنہ، 20/ نومبر، پرنسپل سیکریٹری کیبنیٹ سیکریٹریٹ کا مکتوب نمبر 536 مورخہ 30 مئی 2018، ایڈیشنل سیکریٹری کا مکتوب 872 مورخہ 20 اکتوبر 2021، ایڈیشنل سیکریٹری کیبنیٹ سیکریٹریٹ، حکومت بہار کا مکتوب 36 مورخہ […]
بندگان خدا کو دین وشریعت کا پیغام پہنچانا اور انہیں اللہ سے جوڑنا اولیاء اللہ کا اصل مشن: سیدنوراللہ شاہ بخاری
آچارانیوں کی ڈھانی،اندروڑ میں حضرت مخدوم نوح سرور کی یاد میں جلسہ (باڑمیر،راجستھان[پریس ریلیز])یقیناً کسی بھی بزرگ کی یاد منانے اور ان کو ایصالِ ثواب وبلندئِ درجات کی دعا کرنے کے لئے ان کے مُحبّین ومریدین اور معتقدین وغیرہ کا ان کے نام سے منسوب محافل ومجالس کا انعقاد کرنا اور ایسی مجالس میں ذکرُاللّٰہ […]
تعلیم سے دوری ہی ہماری پسماندگی کی اصل وجہ ہے: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
23 مارچ (پریس ریلیز/شیوہر) بروز منگل بعد نماز مغرب تا دیر رات سرزمین کھورٹھہ شیوہر میں زیر اہتمام کھورٹھہ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ کھورٹھہ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و زیر سرپرستی جناب قاری محمد فیروز امام جامع مسجد […]

