باڑمیر/راجستھان: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) حسبِ سابق امسال علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر (راجستھان) کے زیر نگرانی چل رہے سبھی اداروں،مدارس ومکاتب(تعلیمی شاخوں)کے مدرّسین نیز جملہ فارغینِ انوارمصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے کے درمیان نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی کی سرپرستی میں انعقادپزیر ہوگی،واضح ہو کہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف اپنے زیر نگرانی علاقۂ تھار میں تقریباً ۸۵ تعلیمی شاخیں چلارہاہے، ان شاخوں کی ہر سال شعبان میں ایک سالانہ میٹنگ منعقد ہوتی ہے جس میں شاخہائے ادارہ کے سبھی مدرسین نیزدارالعلوم کے سبھی ابنائے قدیم وجدید کی شرکت ہوتی ہے،اس مجلس مشاورت میں شاخوں کے مدرسین اور فارغین انوارمصطفیٰ اپنی شکایات وغیرہ اور دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کی تعمیر وترقی نیز فروغ علم وادب کے حوالے سے کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں،مدرسین کی جائزاور مناسب شکایتوں کے ازالہ کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،اور دارالعلوم کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں-
متعلقہ مضامین
امارت شرعیہ کی تعلیمی بیداری مہم و تحفظ اردو کی آواز پر،لبیک کہنا ہمارا ملی فریضہ:محمد ابوذر مفتاحی
پٹنہ: 29/جنوریامارت شرعیہ، مسلمانوں کا ایک عظیم ملی،دینی تعلیمی،و سماجی ،اور رفاہی فلاحی ایک با وقار تنظیم ہے،امارت شرعیہ کی سو سالہ خدمات کی تاریخ پر محیط ہیں، جو الحمداللہ ماضی بھی بڑا روشن و تابناک ہیں،حال بھی الحمداللہ، مفکرانہ مدبرانہ جرأت مندانہ، اورمنفرد انداز میں، زیر سرپرستی فرما رہے ہیں، اپنے وقت کے عظیم […]
نوجوان نسل کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے۔ جمشید خان
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ پروفیسرز لیکچرز اینڈ لائبریرینز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر جمشید خان نے کہا کہ نوجوان نسل کیلئے اعلی تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ناممکن ہے۔تعلیم ہر […]
تعلیم کے بغیر قوم و ملت کی تعمیر و ترقی ناممکن: مولانا قمر انیس قاسمی
مدرسہ عربیہ اسلامیہ، جہاں آباد،( میں ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو) کے تحت منعقد مشاورتی مجلس میں وفد امارت شرعیہ کا اظہار خیال جہاں آباد: 7 فروری/ ہماری آواز(پریس ریلیز) ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کے تحت امار ت شرعیہ کی ریاست گیر تعلیمی تحریک کے چرچے چہار جانب گونج رہے […]

