23 مارچ (پریس ریلیز/شیوہر) بروز منگل بعد نماز مغرب تا دیر رات سرزمین کھورٹھہ شیوہر میں زیر اہتمام کھورٹھہ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ کھورٹھہ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و زیر سرپرستی جناب قاری محمد فیروز امام جامع مسجد کھورٹھہ نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ترغيب تعلیم تحفظ اردو و اصلاح معاشرہ منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کا آغاز قاری محمد جنید امام جامع مسجد کشہر شیوہر کی تلاوت قرآن مجید اور جناب مولانا محمد علی اکبر مظاہری مدرس مدرسہ اعجاز العلوم دوہوسوہو مشرقی چمپارن کی نعت النبی سے ہوا ۔مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر کے سینئر استاد حضرت مولانا ساجداقبال قاسمی نے کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیا ۔ مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے فرمایا اردو بہت شیریں زبان ہے اردو کی شیرینی حلاوت و لطافت اردو کے بولنے والوں کے دل و دماغ میں رس گھولتی ہے زندہ قوم ہمیشہ بات چیت اپنی مادری زبان کے ذریعہ ہی کرتی ہے اردو کی حفاظت کی ذمہ داری ہمیں خود لینا ہوگا۔ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد فخرالدین قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر نے ملت کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے فرمایا آج پوری امت مسلمہ کو کلمہ کی بنیاد پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ہماری شریعت ایک ھمارا قرآن ایک ھمارا نبی ایک ہمارا اللہ ایک لیکن پھر بھی ہم سب ذات برادری میں تقسیم ہوچکے ہیں اتحاد و اتفاق دور حاضر کی اھم ترین ضرورت ہے پروگرام میں خطاب کرتےہوئے مفتی شکیل احمد قاسمی دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی اور فرمایا کہ صالح معاشرہ کی تشکیل سے شریعت پر عمل کرنا بہت آسان ہے خواتین حضرات کو نیک ہونے کی ضرورت ہے مفتی ریاض احمد قاسمی نے کہا کہ تعلیم میں ہی ترقی کا راز مضمر ہے سر بلندی وسرفرازی تعلیم سے ہی حاصل ہوتی ہے ٹرسٹ کے ذمہ داروں میں قیام الدین محمد ریاض ساجد انور محمد راغب عرفان شمیم الحق عمران معصوم ندیم اشتیاق کی خدمات پروگرام کو کامیاب میں بہت ہی نمایاں رہی قرب و جوار کے اہل علم دانشور حضرات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی
متعلقہ مضامین
موتی ہاری: میٹرک امتحان 2022ء کے اردو میں ستر فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو عوامی اردو نفاذ کمیٹی نے دیا اعزازیہ
اردو کی تعلیم پر میٹرک و انٹر کے طلباء دیں توجہ موتی ہاری: میٹرک امتحان 2022ء کے اردو مضمون میں ستر فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے فیض اردو اکیڈمی کیسریا کے تقریبا درجنوں طلبہ و طالبات کو عوامی اردو نفاذ کمیٹی کی جانب سے اعزازیہ دیا گیا اور علاقہ کے مقتدر شخصیات کے […]
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے تشخصات پر حملہ ہے:مفتی غلام رسول اسماعیلی
وقف ترمیمی بل کے خلاف متحد ہوکر زیادہ سے زیادہ رائے بھیجیں۔ پٹنہ:وقف اسلامی خصوصیت وتشخص کا نام ہےجب کو ئی آدمی زمین وقف کرتاہے تو واقف کی ملکیت ختم ہوجاتی ہے اور اس زمین پر اللہ رب العزت کی ملکیت قائم ہوجاتی ہے اسی وجہ سے فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ وقف کے مکمل […]
سرزمین اسلام پور میں جشن اعلی حضرت، علماے کرام کا خطاب
سیتامڑھی(پریس ریلیز)کاشانہ حاجی عبدالرحمن سرزمین اسلام پور،نوری محلہ،ضلع سیتامڑھی میں عرس اعلیٰ حضرت اور مرحوم معین الحق صاحب کے ایصال ثواب کےموقع سے ایک بابرکت محفل سجائی گئی۔جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی غلام حیدر قادری مصباحی بانی ومہتمم دارالعلوم سلمانیہ مسلم یتیم خانہ پٹھان ٹولی مظفرپور […]



