ضلع مہراج گنج کے صدر بلاک کے تحت موضع پکڑی خرد میں واقع مدرسہ اہل سنت فیض الرسول میں منگل کے روز صبح بجے سے شام 4 بجے کے درمیان اصلاح نسواں کانفرنس کا انعقاد عالمہ رونق آرا معلمہ دارالعلوم حمیدیہ نسواں پنیرا خاص کی سرپرستی و عالمہ ام سلمہ غوثیہ امجدی صدر معلمات جامعہ البنات الضیائیہ ضیاء نگر پرسونی بزرگ کی صدارت اور عالمہ رقیہ بیگم معلمہ مدرسہ عزیز البنات گبڑوا و عالمہ مومنہ خاتون کی مشترکہ نظامت میں ہوا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے عالمہ حسن آرا خاتون امجدی صدر معلمات جامعہ اقرأ گلشن برکات ٹھوٹھی باری نے کہا مذہب اسلام میں پردہ کو لازم قرار دیا گیا ہر مسلمہ خاتون کو چاہئے کہ اسلامی قوانین کے مطابق زندگی گزاریں عالمہ زہرہ خاتون ضیائی معلمہ جامعۃ البنات الضیائیہ ضیاء نگر پرسونی بزرگ کہا کہ مردوں کی طرح عورتوں پر بھی علم دین حاصل کرنا فرض ہے کیونکہ ماں اپنے بچوں کے لئے پہلی درسگاہ ہوتی ہے عالمہ شاہجہاں خاتون امجدی پکڑی خرد نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے رسول کو پوری کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے جبکہ عالمہ ترنم خاتون ضیائی سہرونہ راجہ عالمہ اکبر النساء ضیائی عالمہ روبی بیگم و عالمہ رخسار خاتون ضیائی نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے ساتھ ہی مدرسہ سے فارغ ہونے والی ذکرہ خاتون بنت حافظ شرف الدین یاسمین خاتون بنت مولانا تفضل حسین علیمی تمینہ خاتون بنت محمد بارک اللہ کو رداۓ قرأت و اسناد سے نوازا گیا اس موقع پر ماسٹر سراج الدین انصاری معلمہ آسماں خاتون سکینہ خاتون ام کلثوم فرحانہ خاتون روشن جہاں حسن ابی قیس رخسار خاتون آرمینیہ خاتون صاحبہ خاتون سمیت درجنوں عالمات موجود رہیں۔
محمد رمضان امجدی مہراج گنج