بارہ بنکی

بھارت ایک خود کفیل ملک بن گیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کے افتتاح پر نائب وزیر اعلیٰ کا خطاب

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہندوستان ایک خودکفیل ملک بن گیا ہے اور ہندوستان کو یہ طاقت ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کی فکر کی بنا پر ملی ہے جب ملک کی اقتصادی طاقت بڑھے گی تو ملک خود بخود خودکفیل بن جاۓ گا۔ وہ آج شام سفید آباد میں […]

بارہ بنکی

جواہر لعل نہرو بہت بااثر اور کثیرالجہتی شخصيت کے مالک تھے

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ملک کے پہلے وزیر آنجہانی بھارت رتن پنڈت جواہر لعل نہرو صحیح معنوں میں جدید ہندوستان کے معمار تھے۔ جدو جہد آزادی کے دوران تو انھوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کو ایک نئی پہچان دی۔انھوں نے 26 جنوری 1930 کو پورے ملک میں ترنگا لہرا کرمکمل آزادی کا اعلان کیا تھا۔ سبھی […]

مہراج گنج

شعیب الاولیاء کانفرنس و جلسہ دستار بندی آج

ہند و نیپال سرحدی خطے کا معروف ادارہ دارالعلوم اہل سنت یار علویہ فیض الرسول نوڈہواں سکھوانی کا سالانہ شعیب الاولیاء کانفرنس و جلسہ دستار بندی 15 نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگا پروگرام کی سرپرستی محقق مسائل جدیدہ الحاج مفتی محمد شہاب الدین نوری صدر […]

بارہ بنکی

صاف صفائی نہ ہونے سے ڈینگو، چکن گونیا جیسی وبائی بیماریوں نے مہلک شکل اختیار کی

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آج کل پورے ضلع میں مچھروں کے پھیلنے سے ڈینگو، چکن گونیا جیسی متعدد بیماریوں کی روک تھام سے متعلق کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر ارون کمار سریواستو عرف وکاس سریواستو نے آج ضلع مجسٹریٹ نماٸندے پردیپ نگم کو میمورنڈم پیش کیا۔وکاس کمار سریواستو نے کہا کہ ضلع میں صاف […]

گونڈہ

الدر الخمسین اور امتیاز الفتاویٰ کا اجراء

آج کل سوشل میڈیا پر وہاٹس ایپ پر گروپ بنا کر اپنے خیالات کو عوام سے روشناس کرنا کرانا ایک اہم مشغلہ بن گیا ہےلیکن جو لوگ اس کا درست استعمال کرنا جانتے ہیں وہ اپنی منزل مقصود تلاش کر ہی لیتے ہیںالحمد للّٰہ اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی معتبر اور قابل […]

گونڈہ

نوریہ چلڈرن اکیڈمی کی طرف سے شاندار جلوس غوثیہ جلسہ و لنگر کا اہتمام

گزشتہ روز نوریہ چلڈرن اکیڈمیمحلہ مہارانی گنج گھوسیانہ گونڈہ میں روحانی مملکت کے تاجدار شمس الاولیاء بڑے پیر عبد القادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کی گیارہویں ہر سال کی طرح امسال بھی نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ،ادارے کے طلبہ نے ادارے کو دلہن کی طرح سجایا ،مقدس مقامات کی جھانکیاں […]

مہراج گنج

اللہ والوں کا دامن مضبوطی سے تھامے رہیں: علامہ محمد سعید نظامی

مہراج گنج: 7 نومبرموضع بھونرا جوت میں غوث الاعظم کانفرنس کاانعقادبرجمن گنج بلاک کے موضع بھونرا جوت بہدری بازار میں میں شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا محمد شفیق نظامی صاحب قبلہ خلیفہ حضور حبیب العلماء وحضورشیخ الاسلام نے اپنے آبائی مکان پر غوث الاعظم کانفرنس کاانعقاد کیا جس میں ملک وملت کے علماء ومشائخ نے […]

مرادآباد

قطب وقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی کا عرس مبارک اختتام پذیر

آج مؤرخہ 9 ربیع الثانی 1444ھ مطابق 5 نومبر 2022ء بروز ہفتہ  سے  قطب وقت حضرت مولانا خواجہ عبدالسلام نقشبندی علیہ الرحمۃ و الرضوان کے عرس سلامی کا آغاز (گرام بہادر گنج شریف، پوسٹ سلطان پور دوست، تھانہ ڈلاری، تحصیل ٹھاکردوارہ، ضلع مرادآباد یوپی الہند) میں ہوا، اور بعد نماز عشا نعت و منقبت و […]

بارہ بنکی

سرزمینِ بارہ بنکی میں سرسید احمد خان کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) سرسید احمد خان نے ایک پڑھے لکھے معاشرے کا تصور کیا تھا اور اس مشن کی تکمیل کے لیے اپنی پوری زندگی تعلیم کے لیے وقف کر دی تھی، ان کی قائم کردہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والی 3 عظیم شخصیات تین ممالک کے سربراہ رہ چکے ہیں،ان […]

لکھنؤ

زائرین بغداد کے لیے منعقد کیا گیا استقبالیہ جلسہ

لکھنؤ:جمعہ کی نماز کے بعد ایک جلسہ محمدیہ مسجد میں منعقد کیا گیا، جس میں لکھنؤ و دیگر اضلاع کے علمائے کرام نے شرکت کی،قاری روشن القادری صاحب مینیجر مدرسہ اہلسنت نور الاسلام لکھنؤ و مولانا اعظم حشمتی صاحب صدر پاسبان وطن فاؤنڈیشن آف انڈیا کو رخصت کرنے آئے علماء کرام نے اپنے اپنے تاثرات […]