بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہندوستان ایک خودکفیل ملک بن گیا ہے اور ہندوستان کو یہ طاقت ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کی فکر کی بنا پر ملی ہے جب ملک کی اقتصادی طاقت بڑھے گی تو ملک خود بخود خودکفیل بن جاۓ گا۔ وہ آج شام سفید آباد میں واقع شیام موٹرس جو کہ ٹاٹا موٹرس کا حصہ ہے کا افتتاح کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جس تیزی سے نٸے تجارتی ادارے قاٸم ہورہے ہیں وہ اپنے آپ میں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ملک کا اقتصادی نظام تیزی سے مضبوطی کی طرف گامزن ہے ۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت کے دور میں چہار طرفہ ترقی ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں سب سے پسماندہ ریاست اتر پردیش تھی اور آج اتر پردیش ملک کے لیے ترقی کا ماڈل کے بطور دیکھا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پورے ملک کا ہر فرد جانتا ہے کہ اترپردیش ہمیشہ ہی ملک کو ایک سمت دیتا رہا ہےاور آج بھی خود کفیل بننے میں یوپی دوسری ریاستوں کو راستہ دکھا رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر مجود لوگوں سے اپیل کی کہ وزیر اعلیٰ نے 140 کروڑ لوگوں کے ہندوستان کو بنانے کا جو عہد کیا ہے وہ ہر کسی کو پورا کرنا ہے۔اس موقع پر ریاستی وز یر نقل وحمل دیا شنکر سنگھ ، ریاستی وزیر غذ اور رسد ستیش چند شرما،ممبر پارلیمنٹ اپیندر سنگھ راوت، سابق ممبر پارلیمنٹ پر بینکا راوت بھی موجود تھی ۔ ٹاٹا موٹرس کے بزنس اسٹیٹ ہیڈ دیپک گوتم ، نونیت پٹھانیا نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ ٹاٹا موٹرس کے مشن کی معلومات فراہم کیں۔چیئر مین اور منیجنگ ڈائر یکٹرللت شریواستو نے شکر یہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج/بارہ بنکی (پریس ریلیز)اللہ تعالیٰ کے کرم سے رمضان کریم کا با برکت میہنہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔جو لوگ ابھی غفلت کی نیند سورہے ہیں وہ خواب غفلت سے جاگ جاٸیں کیونکہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ آچکا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار لکھنٶ سے شاٸع پندرہ روزی ادبی ای میگزین کے […]
اودھی کہانی تحریر اور ترجمہ ورکشاپ کے چوتھے دن شرکاء نے سنائیں اپنی کہانیاں
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) اودھی اسٹڈی سنٹر، اتر پردیش کے ذریعہ وینا سدھاکر اوجھا کالج، مسولی میں منعقد اودھی کہانی تحریر اور ترجمہ ورکشاپ کے چوتھے دن شرکاء نے اپنی کہانیاں سنائیں۔ مہمان کے طور پر موجود ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پورنیندو سنگھ نے بہترین کہانی پڑھنے کے لیے مانسی پاٹھک، پشپا بھارتی، آنچل سریواستو ساکشی […]
بارہ بنکی: نائب وزیر اعلیٰ کا دورہ! ضلع کے ہر گاؤں میں ہر گھر میں بجلی، پانی پہنچایا جائے گا
رسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ضلع بارہ بنکی کے دورہ پر آئے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بدھ کے روز گرام پنچایت رسولی میں جل جیون مشن فیز 2 کے تحت امرت سروور اور گرام پنچایت چندوارہ میں چوپال لگا کر ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا، جس کے دوران انہوں نے کہا۔ کہ ہر گاؤں کے […]
