بانگر/مؤ: 7مارچ، ہماری آواز(یاسرقاسمی) آج میں دور حاضرہ کے بیحد سلگتے ہوئے مسئلہ پر اپنا درد آپ سے بیان کرنا چاہتا ہوں۔ جہیز جیسی کرہناک لعنت سے ہم میں سے بیشتر لوگ دو چار ہیں۔ جہیز سماج کا ناسور بن چکا ہے جس کی جڑیں گہری اور گہری ہوتی چلی جارہی ہے۔ یہ لعنت کسی فرد واحد یا کسی فرقہ و مذہب کی نہیں بلکہ کوئی بھی اس سے اچھوتا نہیں رہ گیا ہے۔ ابھی حال ہی میں صوبہ گجرات کی رہنے والی ایک بیٹی عائشہ کی اسی جہیز نامی لعنت کی ذد میں آنے سے دردناک موت کی خبر نے سبھی کو اندر تک ہلا کر رکھ دیا اور کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی نہ جانے کتنی عاٸشہ اسی لعنت کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔ یہ باتیں بانگر مؤ کے قاضی شہر سید ضیاء العارفین نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا آج ہم سبھی کو بلا تفریق مذہب و ملّت سوچنا پڑے گا اور اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ اپنی بہن و بیٹیوں کی حفاظت کی ٹھوس تدابیر کرنی پڑیں گی۔ صرف زبانی جمع خرچ اور بیان بازی سے اس کو ختم کر پانا قطعاً ناممکن ہے۔ علاوہ ازیں شادی بیاہ کی تقریبات میں فضول خرچی کی کوئی انتہا باقی نہیں رہ گئی ہے۔ ہمارے مذہب اسلام میں انتہائی سادگی کے ساتھ شادی بیاہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ارشاد نبویؐ ہے نکاح میری سنت ہے اور جس نے میری سنت سے اعراض کیا ترک کیا چھوڑا وہ ہم میں سے نہیں۔ اس حدیث میں حضور اکرمؐ نے نکاح جیسی عظیم سنت کا حکم دیا ہے۔ لیکن آج ہمارے کام اس کے بالکل برخلاف ہیں۔ آج جہیز کا مطالبہ بڑھتا ہی چلا جارہا ہے جہیز میں مروّجہ چیزوں کے علاوہ کثیر مقدار میں زیور-نقدی اور ٹووھیلر و فور وھیلر تک کی ڈمانڈ کی جا رہی ہے۔ ذرا سوچئے کی آج ہم اپنے لڑکے کی شادی میں لڑکی والوں سے جہیز کی مانگ کر رہے ہیں۔ کل ہماری بیٹی کی شادی میں لڑکے والے بھی ہم سے جہیز کی مانگ کریں گے تو ہم پر کیا گزرے گی۔ میں ان فضول خرچی کرنے والے نام نہاد رئیسوں سے کہتا ہوں ذرا شرم کرو اور ان غریبوں کا کچھ خیال کرو۔میری اللہ کے واسطے درخواست ہے کہ ان اسراف بیجا اور فضول خرچی سے باز آجاؤ۔ اور اللہ اس کے حبیب پاکؐ کے فرمان کے مطابق شادی بیاہ جیسی تقریبات کو انجام دیں۔ حضور نبی کریم نے اُس نکاح کو بہتر اور اَحسن فرمایا ہے جس میں خرچ بہت ہی کم ہو۔ میری علماءکرام اور ائمہ مساجد سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ وہ اپنی تحریر و تقریر نیز جمعہ میں خطبہ سے قبل اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں۔ شادی بیاہ میں جہیز اور فضول خرچی کی بابت لوگوں کو بیدار کرنے اور ان میں شعور پیدا کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔ سنت کے موافق ہی شادی-بیاہ کریں۔ میری خصوصاً نوجوانوں سے پرزور اپیل ہیکہ اس سلسلہ میں وہ آگے آئیں جہیز نہ لینے اور فضول خرچی کو روکنے کا تہیہ کریں۔ اپنے والدین اور سرپرستوں سے ادب اور منّت و سماجت کے ساتھ جہیز نہ لینے اور کم سے کم خرچ میں نکاح کی ادائیگی کےلئے ان سے التجا کریں۔ میری سبھی حضرات و خواتین سے انتہائی درد مندانہ اپیل ہے کہ شادی-بیاہ میں غیر اسلامی رسومات-جہیز و فضول خرچی کو روکنے کے لئے اپنے طور سے جیسے بھی ہو سے کوشش کریں۔ اس کام کو ایک مشن کے طور سے آگے بڑھائیں۔ آپس میں مشورے کریں۔ اور اس نکاح جیسی عظیم سنت کو اللہ اور اس کے رسول کے احکام کے مطابق ہی انجام دیں۔ اس طرح معاشرہ کو ایک صحیح سمت دیکر دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کے حقدار بنیں۔ میری بارگاہ رب العزت میں التجا ہے کہ اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔ سبھی غیر اسلامی و غیر سماجی کاموں سے باز رکھے اور ہمیں امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔
متعلقہ مضامین
مدرسہ تعلیم القران سندیلہ کے صدر مدرس حافظ محمد اقبال کی رحلت، ماحول سوگوار
سندیلہ/ہردوئی: 23مارچ، ہماری آواز(یاسرقاسمی)مدرسہ تعلیم القران سندیلہ کے سابق صدر مدرس حافظ محمد اقبال کا انتقال ہوگیا، ان کی رحلت سے علمی و دینی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، وہ 70 برس کے تھے ، وہ کافی عرصے سے بستر علالت پر تھے، تین روز قبل مرض میں شدت کے بعد انہیں لکھنؤ […]
مسلمانوں کی بیک ورڈ برادری آج بھی سیاسی بیداری سے محروم ہے! جاوید اختر بھارتی
محمدآباد گوہنہ (مئو) موجودہ وقت میں الیکشنی ماحول ہے یعنی سیاسی بیداری کا وقت ہے اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی نے کہا کہہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس ملک کی مٹی میں ہمارے بزرگوں کی ہڈیاں دفن ہیںیہاں آئین کے دائرے میں […]
دارالعلوم قادریہ،چریاکوٹ میں جشنِ اعلیٰ حضرت و یادِ علامہ بدر القادری منایا گیا
25 صفر المظفر عرس اعلیٰ حضرت کی مناسبت سے دارالعلوم قادریہ چریاکوٹ ضلع مئو میں حضرت علامہ محمد عبدالمبین نعمانی قادری، بانی رکن المجمع الاسلامی مبارک پور کی زیر صدارت ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقرر خصوصی کے طور پر مولانا محمد عارف رضا نعمانی مصباحی ایڈیٹر پیام برکات علی گڑھ نے […]
