ممبئی: ۴؍مارچ/ بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی محمد منظور ضیائی نے احمد آباد کی لڑکی عائشہ کی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے اور اس کی کسی بھی حالت میں گنجائش نہیں لیکن عائشہ عارف خان یا وہ تمام لڑکیاں جن کو جہیز کےلیے طرح طرح سےستایا جاتا ہے ان کی تکلیف کا بھی معاشرہ کو احساس کرنا ہوگا۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ جہیز کی وجہ سے لاکھوں شادی شدہ مسلم بچیاں ناقابل برداشت اذیتوں سے گزر رہی ہیں، کبھی کبھی ان بچیوں کو زندہ جلادینے یا کسی او طریقے سے ماردینے یا خودکشی جیسے کسی انتہائی اقدام کی خبر پورےمعاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں جیسا کہ عائشہ کے معاملہ میں پورا مسلم معاشرہ سکتہ میں آگیا ہے۔ مفتی ضیائی نے ملک بھر کے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں جہیز کی لعنت کو اپنا موضوع بنائیں، لوگوں میں اس کے خلاف بیداری پیدا کریں اور ا ن تمام بچیوں کےلیے جنہیں جہیز کےلیے پریشان کیا جارہا ہے ان کی کونسلنگ کریں اس میں مذہبی رہنما نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی کی ایسی تقریبات میں شرکت نہ کریں جہاں جہیز کا لین دین ہورہا ہو۔
متعلقہ مضامین
تاج الشریعہ کلینک نور نگر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اظہارِ محبت رسولﷺ و گیارہویں شریف کی نسبت سے نوری مشن کا اعلان مالیگاؤں: 29؍اکتوبر 2022ء بروز سنیچر بوقت صبح 10؍بجے تا شام 4؍بجے- تاج الشریعہ کلینک (نزد مسجد نذیر اشرفی، حسان میڈیکل، نور نگر دیانہ) میں ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ کا اہتمام ’’اظہارِ محبت رسول ﷺ‘‘ نیز گیارہویں […]
نوری مشن کی 141؍ویں اشاعت ’’آثار قیامت‘‘ منظر عام پر
مالیگاؤں: آثار و علاماتِ قیامت سے متعلق احادیث مبارکہ کی توضیح و تشریح کے ضمن میں ’’آثارِقیامت‘‘ حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری کی اہم تصنیف ہے۔ جس میں حوالہ جات کی تخریج و تحشیہ کا کام مفتی محمد عبدالرحیم نشترؔ فاروقی (نائب ناظم اعلیٰ: جامعۃ الرضابریلی شریف) نے انجام […]
جماعت اسلامی میراروڈ اور پی۔ایس۔ایف۔ کی جانب سے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لیے چیک کی تقسیم
میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 2 جنوری// جماعتِ اسلامی کی میراروڈ شاخ نے پی ایس ایف (پروفیشنل سالیڈریٹی فورم ) کے مالی تعاون سے سولہ یتیم بچوں سمیت اٹھارہ یتیم بچوں میں اسکول فیس کے چیک کی تقسیم کی ۔ پی ایس ایف پروفیشنل مسلم نوجوانوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو فلاحی […]
