تعلیمی گلیاروں سے مئو

دو روزہ کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائننگ و ورکشاپ ٹریننگ اختتام پذیر

مائنارٹی کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن سینٹر کریم الدین پور گھوسی ضلع مؤ کے تحت دو روزہ کیلی گرافی ورکشاپ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

مؤ
(پریس ریلیز )

گزشتہ روز مؤ ضلع کے گھوسی قصبہ میں واقع مائنارٹی کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن سینٹرکریم الدین پور گھوسی ضلع مؤکے تحت دو روزہ کیلی گرافی ورکشاپ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جس میں مؤ و اعظم گڑھ اضلاع کے بیشتر مدارس، اسکول و کالج کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ ورکشاپ ٹریننگ کے دوران صالحہ خلیل البرکات پبلک اسکول علی گڑھ نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے چلنے والے دوسالہ کورس ڈپلوما کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن کی سند دی جاتی ہے۔ کیلی گرافی کا کورس 2سالہ کورس ہے ۔جس میں طلباء و طالبات کو مفت رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ کتابیں ڈرائنگ شیٹ، ڈرائنگ کٹس و مفت تعلیم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کورس کو کرنے کے بعد ہر سال فارغ ہو نے والے طلباء روزگار سے جڑجاتے ہیں۔ ساتھ ہی روایتی فنّ خطاطی کو زندہ اور باقی رکھنے کا کام ہوتا ہے۔
نہا سردار البرکات پبلک اسکول علی گڑھ نے کہا کہ خطاطی کے لیے مخصوص قلم بنائے جاتے ہیں۔“برو“ یا“بانس“ یا“بمبو“ کے قلم مشہور ہیں۔ قلم کی نوک، حرفوں کی چوڑائی کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔ حروف جتنے چوڑے، قلم کی نوک اتنی چوڑی۔ دوات: دوات، شے اور ہمہ قسم کے رنگ بھی استعمال ہوتے ہیں۔

احسان علی ڈائریکٹر حیات علی کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ نے کہا کہ کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائننگ ایک ایسا فن ہے جس میں الفاظ، تصویروں، مختلف اشکال اور رنگوں کو جوڑ کر کسی طرح کا پیغام لوگوں تک پہونچاتا ہے۔ کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائننگ کو مارکیٹ میں لانا بے حد ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائننگ عوام میں عام کریں تاکہ روزگار ایک اہم خاص موقع فراہم ہو سکے۔ جو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ایک بہترین ذریعہ معاش بن سکے۔
محمد عمار خان پرنسپل انڈین مائنارٹی انسٹیوٹ گھوسی نے کہا کہ انسان خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور ایک گرافک ڈیزائنر اپنی صلاحیتوں کی مدد سے کسی بھی چیز کو اس انداز سے ڈیزائن کرتا ہے کہ اس میں خوبصورتی، انفرادیت اور نفاست کے تمام پہلوؤں کو اُجاگر کر کے دیکھنے والے کی توجہ بھی حاصل کی جا سکے۔ اب گرافک ڈیزائننگ میں جدید سافٹ وئیر کی آمد نے اس شعبہ کو بہت پر کشش اور دلچسپ بنا دیا ہے۔ اب ہم کسی بھی ڈیزائن کو اپنی مرضی کے مطابق تخلیق کر سکتے ہیں۔ ڈیزائننگ کا کام کرنے والوں کے لئے اب اپنی صلاحیتوں کو نکھا رنے اور اپنے کام کو بہتر انداز سے پیش کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔
ورکشاپ ٹریننگ کے اختتام پر مذکورہ سینٹر کے اساتذہ و کچھ طلبا و طالبات کو ٹریننگ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر محمد عاصم اعظمی شیخ الحدیث جامعہ شمس العلوم گھوسی، مولانا مفتی جمال مصطفی قادری پرنسپل جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی، قاری کلیم رضا ضیائی، مولانا امیر الدین شمسی، مفتی جمال احمد و سرفراز احمد مچھلی شہر جونپور، مولانا محمد عابد ادری، نواز اشرف مؤ، سنیل کمار یادو، وویک کمار، پرمود کمار پانڈے، اقدس رضا ضیائی کے علاوہ دیگر اساتذہ شریک رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے