نئی دہلی: 20 دسمبر (امجدی) جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے ریسرچ اسکالر اور مختلف طلبہ کی جانب سے جے ایم آئی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق رجسٹرار اور محکمہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز آئی پی ایس۔اے ڈی جی بھوپال ایس ایم افضل کے سانحۂ ارتحال پر منعقدہ تعزیتی اجلاس میں زین العابدین مصباحی نے کہا،’ یوں تو رواں سال نے بڑے ستم ڈھائے ہیں۔ انتہاء اس وقت ہوئی جب ایس ایم افضل کے سانحۂ ارتحال کی خبر آئی‘ یقیناً اب تو2020 ’عام الحزن‘ ہی کہلائے گا‘۔شعبہ تعلیم کے طالب عالم جناب مصباحی نے کہا کہ آزاد ہندوستان میں شاید ہی کسی آئی پی ایس افسر کو اس قدر مقبولیت ملی ہو۔ یہ ان کے بلند اخلاق کا مظہر ہے کہ ایک طرف اگر وہ حکومت اور سینیئر افسران کے جتنے محبوب نظر تھے تو دوسری جانب ہر کسی کی مدد کرنے میں پیش پیش رہنے کی وجہ سے وہ اپنے ماتحتوں اور عوام میں بھی اتنے ہی محبوب و مقبول تھے‘۔اس موقع پر نظامت کا فریضہ انجام دیتے وقت ضیاء الرحمٰن امجدی نے کہا،’حکومت، افسران، ماتحتوں اور عوام میں یکساں مقبول ہونا نہایت مشکل ہے۔ اس قدر خوش اخلاق اور متوازن ہونا‘ یہ ایس ایم افضل قادری کا ہی کمال ہے۔ اور ایسا کیوں نہ ہو؛ ان کی پیدائش معروف خانوادہ برکاتیہ میں ہوئی اور ان کی تربیت پاکیزہ ماحول میں خانقاہ مارہرہ کے سجادہ نشین اور ان کے والد سید مصطفیٰ حیدر حسن ’احسن العلماء‘ نے کی تھی جو اپنے وقت کے ممتاز سماجی، روحانی اور دینی عبقری شخصیت تھے۔تعزیتی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مبین احمد جامعی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس کا اختتام ریسرچ اسکالر جناب مدثر اشرفی کی دعا پر ہوا۔اس موقع پر جے ایم آئی کے ریسرچ اسکالر غلام غوث جامعی، رضاء الحق امجدی، ظفریاب مصباحی، احمد شکیل مصباحی، رضاء الدین مصباحی اور دیگر طلبہ و عوام موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
باوقار مقبول عالم دین علامہ سراج الدین مصباحی کو شدید صدمہ، نوجوان اکلوتے بیٹے کا اچانک انتقال
پر یس ریلیز(پرتاول/مہراجگنج)پاک طینت ،نیک سیرت اور صالح طبیعت باعمل عالم دین حضرت علامہ سراج الدین مصباحی استاذ دارالعلوم اشاعت الاسلام کوٹوا پپریا پرتاول چوک ضلع مہراج گنج کے اکلوتے صاحب زادےعزیزم حافظ عبد الحی کے اچانک انتقال سے متعلقین ومحبین میں رنج والم کی لہر دوڑ گئ جو جہاں اس جاں کاہ خبر سے […]
حافظ ہدایت رسول کا انتقال، پورے علاقے میں سوگ کی لہر
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اللہ تعالیٰ نے جب سے دنیا بنائی ہے تب سے موت کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا میں جتنے بھی لوگ آئے ہیں یا آئیں گے سب کو نا چاہتے ہوئے بھی موت کے راستے سے ضرورگزرنا پڑے گا۔ یہ اللہ کا نظام ہے۔ جو زندہ ہے اسے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے۔ […]
غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں دہلی پولیس نے 2 کو دبوچا، زندہ کارتوس، سونے کے زیورات، مہنگی گھڑیوں کے ساتھ لاکھوں روپیے برآمد
نئی دہلی: 29 دسمبر/ ہماری آواز(اے۔این۔آئی۔): دہلی پولیس نے موتی نگر کے علاقے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کے خلاف موتی نگر پولیس اسٹیشن میں اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف۔آئی۔آر۔ درج کی گئی ہے۔ملزمان کی شناخت گورو عرف روہت اور سچن سانگوان کے نام سے […]

