پہانی/ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) 21دسمبر// محلہ ناگر مدرسہ احیاء العلوم میں آل انڈیا پیام انسانیت فارم کے تحت ضرورت مندوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے ۔پیام انسانیت کے ضلع صدر مولانا ابواللیث ندوی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا اسلام کی تعلیمات کا حصہ ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ ضرورت مند کی ضرورت کو فورا پورا کیاجائےپیام انسانیت فورم کے تحت تقریبا 200لوگوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے جسمیں خواتین و مردحضرات کے سویٹر, شال,بچوں کے گرم کپڑے وغیرہ شامل تھے مولانا نے کہا کہ اسی فارم کے تحت یہ پروگرا م کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پیام انسانیت کا مقصد ہے انسانیت کی خدمت کرنا,غریب ,مسکین ,لاچار مجبور لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنا,اس پروگرام میں ماتا بھگوتی ٹرسٹ کے صدر پرنک دیکچھت بھی موجود رہے اور اچھے الفاظ میں اس کی سراہنا کی مدرسہ احیاءالعلوم کے صدر مولانا عثمان غنی مظاہری, مولانا عطاءاللہ قاسمی صدر جمیعت علماء پہانی,مفتی نجیب قاسمی,مولانا علاءالدین ندوی,ماسٹر ساجد,ماسٹر عبدالقیوم,سماجی کارکن افضال احمد آرزو,شعیب ظفر وغیرہ خاص طور پر موجود رہے
متعلقہ مضامین
مینک کیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب زدگان کے بیچ کپڑا، غذائی اجناس اور تعلیمی اشیاء تقسیم کیا
موتی ہاری (عاقب چشتی) مشرقی چمپارن ضلع کے سب زیادہ سیلاب متاثرہ علاقہ بنجریا بلاک کے پٹکھولیا کے سیلاب زدگان کے بیچ کپڑا، غذائی اجناس کے علاوہ بچوں کے بیچ کاپی قلم، ٹافی، بریڈ، اور دوسری چیزیں تقسیم کی گئی۔ موقع پر قریب ڈیڑھ سو سیلاب متاثرہ خاندانوں کے بیچ مینک کیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر […]
یوم ولادت خاتم النبینﷺ کے موقع پر "مدد عزت کے ساتھ”
جیلانی میاں قبلہ کی سرپرستی میں مختلف پروگراموں کا انعقاد مالیگاؤں: ولادتِ خاتم النبین ﷺ مظلوم انسانیت کے لیے ظلم و ستم سے آزادی کا دن ہے، اس دن رب العالمین جل جلالہ نے ظلم و ستم، کفر ضلالت میں سسکتی انسانیت کو عظیم نعمت عطا فرمائی، اور اپنے محبوب کریم ﷺ کے نور سے […]
اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلائیں! سید سہیل میاں
عرس طیبی واحدی طاہری میں علماء، دانشوران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پریس ریلیز/ ضلع ہردوئی ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنائیں تاکہ ہمارے کردار و عمل سے مسلمان ہونا ثابت ہو۔پہلے جب کسی راستے پر کوئی اینٹ، پتھر پڑا ہوتا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ شاید آج اس راستے سے کوئی […]
