بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اللہ تعالیٰ نے جب سے دنیا بنائی ہے تب سے موت کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا میں جتنے بھی لوگ آئے ہیں یا آئیں گے سب کو نا چاہتے ہوئے بھی موت کے راستے سے ضرورگزرنا پڑے گا۔ یہ اللہ کا نظام ہے۔ جو زندہ ہے اسے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے۔ کل رامپورکٹرہ میں خادم القرآن حافظ ہدایت رسول کے انتقال سے پورے علاقے میں سوگ کی ایک لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی عمر تقریباً 68 سال تھی۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے مختلف مقامات پر قرآن کی خدمات انجام دے رہیں تھے۔ انہوں نے موضع انکھا میں مدرسہ شاہ عبداللہ امدادالعلوم میں آٹھ سال ، سعادت گنج کے مدرسہ غوثیہ فیضان رسول میں پانچ سال اور چار سال اپنے آبائی گاؤں رامپورکٹرہ میں قرآن کی خدمات انجام دیں۔ ان کے سیکڑوں شاگردوں میں سے پچاس کے قریب حافظ قرآن بن چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے قرآن کی یہی خدمت ان کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت کا ذریعہ بنے گی۔ ان کی تدفین میں قرب و جوار کے کثیر لوگوں نے شرکت فرمائی۔ ان کی نماز جنازہ انہیں کے بھتیجے حافظ غلام رسول نے پڑھائی اور رامپورکے عیدگاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
متعلقہ مضامین
ڈسٹرکٹ آفیسر نے دیویٰ میلہ کے مختلف انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کی
دیویٰ، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) دیویٰ میلہ 2022 کے مختلف انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں دیویٰ میلہ گراؤنڈ (آڈیٹوریم) میں ضلع مجسٹریٹ/صدر دیویٰ میلہ اور ایگزیبیشن کمیٹی اویناش کمار کی صدارت میں ایک میٹنگ بلائی گئی۔اجلاس میں دیویٰ میلہ کے امن و سلامتی اور ٹریفک کے انتظامات، دیویٰ میلہ کی رابطہ سڑکوں اور آستانہ بائی […]
فیضان العلوم انٹر کالج(ایف۔یو) میں جشنِ آزادی "آزادی کا امرت مہوتسو” کے موقع پر شاندار تقریب منعقد
سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فیضان العلوم انٹر کالج(ایف۔یو) انوپ گنج میں 75ویں یومِ جشن آزادی "آزادی کا امرت مہوتسو” کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گٸی۔اس موقع پر کالج کے منیجر سیٹھ حاجی محمد عرفان انصاری صاحب نے کہا کہ ہمیں ملک کے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیۓکہ انہوں نے […]
بارہ بنکی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ریزرو پولیس لائن میں "یونیفارم واشنگ سنٹر” کا کیا افتتاح
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہ بنکی نے ریزرو پولیس لائن میں پولیس اہلکاروں کے یونیفارم واشنگ سنٹر کا افتتاح کیا ہے۔ واشنگ سینٹر میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے کپڑے دھوئے جائیں گے۔اس واشنگ سینٹر میں ایک وقت میں تقریباً 100 کپڑے دھونے کے لیے تقریباً چار لاکھ مالیت کی […]
