سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ریاست بھر کے کسان رات رات جاگ کر اپنی فصلوں کو بچا رہے ہیں، لیکن کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے، سابق وزیر/ایم ایل اے اکھلیش یادو کی ہدایت پر گاؤں بنؤ میں ایس پی کی رکنیت سازی مہم کے دوران رام نگر اسمبلی کےدوران سابق وزیر/ایم ایل اے رام نگر فرید محفوظ قدوائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے اکھلیش یادو کی حکومت کی ترقی کو روک کر ریاست کے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔نوجوانوں کوروزگار دینااکھیلش جی کی اولین ترجیح تھی۔اس موقع پرسابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے سبھی سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ سماجوادی پارٹی کے ممبران بناٸیں۔جس سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی کی سرکار بناٸی جا سکے۔اس موقع پر بلاک پرمکھ رینو ورما، رام گوپال راوت، فراز قدوائی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بنیادی طور پر ڈی ڈی سی ونود کمار یادو، شیو کماریادوببلو، انتخاب عالم نعمانی،متھلیش، حسمت علی سمیت سینکڑوں سماجوادی کارکنان اور حامی موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
شایان شان نکالیں گے جلوس محمدی؛ بزم رحمت بارہ بنکی کا اہم اجلاس
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) تاج بابا راعین کونسلر کی رہائش گاہ پر بزم رحمت بارہ بنکی کی جانب سے جشن عید میلادالنبی اور جلوسِ پرچم محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور آنے والی(11 ربیع الاول اور […]
استاد شاعر الحاج نصیر انصاری کا سلام پر مبنی مجموعۂ کلام "ذکرِ کربلا” کی رسمِ اجراء
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)استاذ شاعر الحاج نصیر انصاری کا مجموعہ کلام ذکرِ کربلاکا رسمِ اجرا نبی گنج میں واقعہ انکے مکان پر منعقد ہوا۔جسکی صدارت ماہرِ عروض فن شمیم حیدر ردولوی نے کی۔ نظامت کے فرائض ھزیل لعل پوری نے بخوبی ادا کی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پر انور خان نیورا،اختر جمال عثمانی اور ایس […]
اے ڈی ایم بارہ بنکی اندرسین یادو کی صدارت میں کوتوالی کے احاطے میں امن کمیٹی کی میٹنگ
بارہ بنکی ،(ابوشحمہ انصاری)کوتوالی ٹکیت نگر کیمپس میں اے ڈی ایم بارہ بنکی اندرسین یادو کی صدارت میں کوتوالی کے احاطے میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، ایڈیشنل ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ اورسی او رگھویر سنگھ موقع پر آئےہوئے، درگا پوجا سے لیکراور مسلم سماج کے افراد، کمیٹی کے چیئرمین اور رام لیلا کمیٹی […]
