سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ریاست بھر کے کسان رات رات جاگ کر اپنی فصلوں کو بچا رہے ہیں، لیکن کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے، سابق وزیر/ایم ایل اے اکھلیش یادو کی ہدایت پر گاؤں بنؤ میں ایس پی کی رکنیت سازی مہم کے دوران رام نگر اسمبلی کےدوران سابق وزیر/ایم ایل اے رام نگر فرید محفوظ قدوائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے اکھلیش یادو کی حکومت کی ترقی کو روک کر ریاست کے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔نوجوانوں کوروزگار دینااکھیلش جی کی اولین ترجیح تھی۔اس موقع پرسابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے سبھی سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ سماجوادی پارٹی کے ممبران بناٸیں۔جس سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی کی سرکار بناٸی جا سکے۔اس موقع پر بلاک پرمکھ رینو ورما، رام گوپال راوت، فراز قدوائی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بنیادی طور پر ڈی ڈی سی ونود کمار یادو، شیو کماریادوببلو، انتخاب عالم نعمانی،متھلیش، حسمت علی سمیت سینکڑوں سماجوادی کارکنان اور حامی موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
آل انڈیا ایڈوکیٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع مجسٹریٹ کو سونپا میمورنڈم
بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) آل انڈیا ایڈوکیٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے میٹنگ ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بارہ […]
مولانا اسرار وارثی کے انتقال پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد
سعادت گنج،بارہ بنکی (پریس ریلیز)بزمِ ایوانِ غزل کی جانب سے آج فیضان العلوم انٹر کالج میں ضلع کے ایک بہت ہی فعال و عظیم عالم و شاعر کے انتقال سے متعلق تعزیتی جلسہ حاجی بدرالدجٰی کی صدارت اور کلیم طارق کی نظامت میں منعقد ہوا جس میں علاقہ کے معزز دانشور، ادب دوست اور شعراء […]
اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ ملنے پر طلباء کے چہروں پر خوشی کی لہر
سرولی غوث پور،بارہ بنکی: (ابوشحمہ انصاری)نوجوانوں کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اتر پردیش حکومت کی مہتواکانکشی اسکیم کے تحت اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد ہوا۔جس میں مہمان خصوصی ریاستی وزیر ستیش چندر شرما اور مہمان خصوصی ودھان پریشد کے رکن انگد کمار سنگھ کی موجودگی میں مکمل ہوا۔ […]
