بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) آل انڈیا ایڈوکیٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے میٹنگ ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بارہ بنکی میں پیش آئے واقعہ پر ہائی کورٹ کی طرف سے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے عہدیداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی گئی۔ سنگھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہیے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ گروپ کو انتظامی سیکورٹی فراہم کی جائے۔ میمورنڈم میں مہندر پرتاپ یادو کے علاوہ پرمود کمار یادو، نرسنگھ ایڈوکیٹ، سنتوش ورما، شبھم شرما، انیل کمار شرما، سنتوش کمار شرما، انیل یادو، راجیش کشیپ، سریندر کمار راوت اور سچیدانند یادو موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
خواتین کی حفاظت کے لیے "مشن شکتی ابھیان” کا اہتمام
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) حکومت کی طرف سے لڑکیوں/خواتین کی حفاظت اور خواتین کی بیداری اور بااختیار بنانے کے لیے چلائے جا رہے مشن شکتی ابھیان کے تحت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہ بنکی مسٹر دنیش کمار سنگھ کی ہدایت پر خواتین کی حفاظت کے لیے چلائے جا رہے مشن شکتی ابھیان کے تحت خواتین کے احترام […]
بارہ بنکی: کانگریس کی سابق مرکزی وزیرمحسنہ قدوائی کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی
ملک کے اتحاد، سالمیت، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کا عزم کریں: فواد قدوائی بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق جنرل سکریٹری فواد قدوائی نے سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کی سول لائن رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی۔اس موقع […]
بچوں کو بنیادی دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری: مولانا حامِد رضا، جشن دستار بندی سے علماء کا خطاب
سعادت گنج بارہ بنکی: (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج محلہ قاضی میں حافظ محمد سالم نے حافظ محمد زبیر کی نگرانی میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر ایک جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا حافظ محمد سالم کی اس عظیم کامیابی پر اہل خانہ […]
