بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری) اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے فتح پور علاقے میں واقع مبینہ طورسے اپنے ماموں کے ساتھ گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو ئے دوبچوں کی لاش ایک نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی علاقے کے گاؤں بسارا کے رہنے والے رام کشور کے بچوں کرشنا (7) اور دیویانش (5) کی لاشیں بدھ کے روز ستریکھ کے ہرکھ روڈ پر گاؤں بھگوان پور کے قریب ایک نہر سے برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بچے پیر کی شام اپنے ماموں مہندر کمار کے ساتھ گھر سے نکلے تھے۔ اس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکاتھا۔ مہیندر پچھلے ڈھائی ماہ سے رام کشور کے گھر پر ہی رہ رہا تھا اور وہ رام کشور کے بیٹوں کو ہر روز اسکول چھوڑ کر اسکول سے گھر لاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام مہندر اپنے دونوں بھتیجوں کے ساتھ گھر سے نکلا تھا۔ رات گئے تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔ منگل کو متاثرہ کے والد نے مہندر کے خلاف بچے کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ وتس نے بتایا کہ دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مہندر کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ مضامین
بارہ بنکی میں ادبی تنظیم "بزمِ ایوانِ غزل” کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
بارہ بنکی: یکم نومبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)سعادت گنج میں "بزمِ ایوانِ غزل” کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں استاد شاعر محترم طارق انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ، اس نعتیہ طرحی مشاعرہ کی نظامت کے فرائض نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر آفتاب جامی نے […]
نیتا جی ہمارے سیاسی استاد و سرپرست تھے
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) نیتا جی ہمارے سیاسی استاد و سرپرست تھے، آج میں سیاست میں جس مقام پر ہوں وہ محترم ملائم سنگھ یادو جی کی وجہ سے، نیتا جی نے جو کچھ بھی کہا وہ میرے لیے آخری بات ہوتی تھی، یہ ہمارا عزم ہے کہ ہماری آخری سانس سوشلسٹ پرچم تلے اور نیتا […]
"بزمِ ایوانِ غزل” کی عظیم الشان طرحی نشست منعقد
جھوٹی ہے اس جہاں کی ہر ایک ہی محبتسچی ہے صرف ماں کی اور باپ کی محبت بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) سعادت گنج کی سرگرم و فعال ادبی تنظیم "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام طرحی نشست بزرگ شاعر عاصی چوکھنڈوی کی صدارت میں آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں منعقد ہوئی […]

