بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری) اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے فتح پور علاقے میں واقع مبینہ طورسے اپنے ماموں کے ساتھ گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو ئے دوبچوں کی لاش ایک نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی علاقے کے گاؤں بسارا کے رہنے والے رام کشور کے بچوں کرشنا (7) اور دیویانش (5) کی لاشیں بدھ کے روز ستریکھ کے ہرکھ روڈ پر گاؤں بھگوان پور کے قریب ایک نہر سے برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بچے پیر کی شام اپنے ماموں مہندر کمار کے ساتھ گھر سے نکلے تھے۔ اس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکاتھا۔ مہیندر پچھلے ڈھائی ماہ سے رام کشور کے گھر پر ہی رہ رہا تھا اور وہ رام کشور کے بیٹوں کو ہر روز اسکول چھوڑ کر اسکول سے گھر لاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام مہندر اپنے دونوں بھتیجوں کے ساتھ گھر سے نکلا تھا۔ رات گئے تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔ منگل کو متاثرہ کے والد نے مہندر کے خلاف بچے کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ وتس نے بتایا کہ دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مہندر کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ مضامین
"بزمِ ایوانِ غزل” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
سعادت گنج، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)"بزمِ ایوانِ غزل” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں استاد شاعر محترم طارق انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے انجم احمد پوری، نفیس احمد پوری اور ریحان علوی نے شرکت فرمائی۔ اس طرحی مشاعرہ کی نظامت […]
بارہ بنکی: سڑک حادثے میں بزرگ کی موت
مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) لکھنؤ-ایودھیا قومی شاہراہ پر دادراچوراہے کے قریب ایک بے قابو ٹینکر ایک 75 سالہ شخص کو کچلتا ہوا کھائی میں الٹ گیا۔ متوفی پرانے چوراہے پر واقع بازار میں نائٹ چوکیدار کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔بدھ کی صبح 75 سالہ رامو […]
کسی کے بہکاوے میں آئے تو پانچ سال تک ہوگا پچھتاوا
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) اگر کسی بہکاوے یا لالچ میں آۓ تو 5 سال تک وارڈ کے رہائشیوں کو پچھتاوا ہوگا۔ کونسلر کا الیکشن لڑنے کے پیچھے میرا مقصد صرف وارڈ کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نہرو نگر وارڈ نمبر 24 کے کاؤنسلر محمد فیصل ایڈووکیٹ نے کیا۔ فیصل نے کہا کہ […]
