مالیگاؤں:26 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) اس جہان سے بکثرت علماے حق کا رحلت فرما جانا علم اُٹھ جانے کے مترادف ہے- حضرت مفتی عبد الحلیم صدیقی ہماری جماعت کے بزرگ اور فعال عالم دین تھے- بریلی شریف و کچھوچھہ مقدسہ کے چشمۂ عرفان سے فیضیاب تھے- حضور مفتی اعظم و حضور محدث اعظم و حضور قطب مدینہ کی روحانی برکتوں سے نوازے گئے تھے- آپ نے مدۃ العمر خدمت دین متین کا فریضہ انجام دیا- آپ کی رحلت ایک تاباں عہد کا خاتمہ ہے- اس طرح کا اظہار خیال 25 اپریل اتوار کو بعد نمازِ عصر مدینہ مسجد میں منعقدہ بزمِ ایصالِ ثواب میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کیا- اس موقع پر قرآن خوانی و ایصالِ ثواب کا اہتمام ہوا- حافظ فراز احمد برکاتی نے دعا کی- حافظ محمد شاہد نے قل شریف پڑھا- شرکاے بزم میں پروفیسر حامد رضا، پروفیسر شاہد قریشی، فرید رضوی، شیخ آصف رضوی سمیت مقتدر احبابِ اہلسنّت موجود تھے- رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں نے ارسال کی-
متعلقہ مضامین
عالم اسلام کی عبقری شخصیت محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب قبلہ کے لئے رضا اکیڈمی نے دعاے صحت یابی کی اپیل کی
عالم اسلام کی عبقری شخصیت محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب قبلہ کے لئے رضا اکیڈمی نے دعاے صحت یابی کی اپیل کی
دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد
عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق قدیم فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور کے انتقال پر ملال پر ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں خانقاہ فیض الرسول کے سجادہ نشین پیر طریقت خلیفہ وجانشین شعیب […]
آج بعد نماز عصر "اشرف الفقہاء چوک” کے بورڈ کی نقاب کشائی
مالیگاؤں: عرسِ حضور اشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف علیہ الرحمۃ کی نسبت سے آج 17 جولائی بروز اتوار بعد نمازِ عصر ڈاکٹر فیضان کے دواخانے کے پاس (نزد کلثوم اشرفی مسجد) "اشرف الفقہاء چوک” کے بورڈ کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ اس موقع پر شہزادۂ حضور اشرف الفقہاء حافظ محمد تحسین اشرف صاحب، […]
