جلگاؤں: 2 مارچ 2021 آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلیکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا ۔ 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا ۔ مگر بڑے پیمانے پر یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کو غیر منظم طریقے سے لیا گیا ۔ سرکاری امتحان ہونے کے باوجود بھی سینٹر پر سرکاری عملہ موجود نہیں تھا ۔ ناگپور میں جی ایس رائی سونی کالج میں سیل اوپن پیپر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اسی طرح احمد نگر ، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر اضلاع سے بھی مار پیٹ ، ایک بینچ پر دو سے زیادہ طلبہ ، کرونا کو لے کر غیر احتیاطی اقدامات سامنے آئے ہیں ۔ ایس-آئی-او مہاراشٹر نارتھ زون نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ امتحان غیر منظم طریقہ سے لیا گیا ہے اس لیے دوبارہ امتحان منظم طریقے سے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے لیا جائے ۔ اس موقعہ پر ایس-آئی-او جلگاؤں کے شہری صدر صدام پٹیل، جوائنٹ سیکریٹری شیبان فائز ، فرقان احمد اور نعمان عادل موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
12 نومبر بند: مالیگاؤں میڈیکلز اور کیمسٹ کلبوں کے لیے بڑا اعلان!
کس شان سے اللہ نے اتارے ہیں محمد ﷺہر دور میں ہر شخص کو پیارے ہیں محمدﷺ مالیگاؤں بند! سو فیصد بند! جاری کردہ: مالیگاؤں یونانی میڈیکل پریکٹشنر، مالیگاؤں کیمسٹ کلب، یوا کیمسٹ کلب اس طرح کے احساس کے ساتھ نبی پاک حضرت محمد ﷺ کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف اور فساد زدہ […]
انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا منتھا، تحصیل جالنہ کے صدر شیخ اشفاق اور جنرل سیکرٹری عامر پٹھان کو بنایا گیا
انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافیوں کی آواز اٹھائے گی۔ شیخ اشفاق جالنا، مہاراشٹرا انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی کی ہدایات اور مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ کے ریاستی صدر اسلم قریشی کی رضامندی پر جالنا ضلع کے صدر شیخ عمر (ببلو بھائی) نے منتھا کے رہائشی دینی لوک سمپرک مراٹھی روزنامہ کے […]
جامع مسجد ممبئی میں برادرانِ وطن کے لیے مسجد پریچے پروگرام
ایک دوسرے سے باہمی قربت اختیار کریں گے، اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں گے تب ہی آپسی غلط فہمیوں کو ختم کرکے محبت کی فضا کو پروان چڑھا سکیں گے: شاکر شیخ (سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند ممبئی) جامع مسجد ممبئی کی جانب سے بتاریخ ۲۱ مارچ مسجد پریچے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس […]
