دربھنگہ: (عبدالرحیم) ای ٹی وی بھارت اردو کے معروف صحافی و سوشل میڈیا پر فعال و متحرک رہنے والے نوجوان عارف اقبال نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم کو الوداع کہہ دیا ہے، اس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے آفیشیل فیس بک پیج سے دی ہے، حالانکہ سوشل میڈیا چھوڑنے کی انہوں نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، مذکورہ اطلاع کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے رد عمل دیکھنے کو مل رہا ، ان کے فالورس نے انہیں سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی اسٹوری دیگر صحافیوں سے منفرد اور معنی خیز ہوتی ہیں، مادیت کے اس دور میں جبکہ صحافیوں پر کئی طرح کے شکنجے کسے جا رہے ہیں ، آپ نے بے باکی اور جرات کے ساتھ غریبوں اور ضرورت مندوں کے مسائل اٹھا کر حکومت کو باخبر کیا ہے، آپ کے اس قدم سے ہم حیرت زدہ ہیں۔ واضح رہے کہ عارف اقبال بہار میں اردو صحافت کا ایک جانا پہچانا نام ہے، آپ اپنے مخصوص انداز کے صحافت کے لئے قومی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں، شہر دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے عارف اقبال صحافی کے ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، آپ خطہ سیمانچل کے ضلع ارریہ میں رہ کر گزشتہ تین سالوں سے ای ٹی وی بھارت کے بحیثیت رپورٹر / کنٹینٹ ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ارریہ کے مختلف مسائل اور تہذیب و ثقافت پر کئی دستاویزی اسٹوری کے ذریعہ ضلع انتظامیہ اور حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ابھی حالیہ میں انہوں نے ارریہ میں ذہنی توازن کھو چکے سڑکوں پر زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے مسائل اور طرز زندگی جیسے حساس موضوع کو حکومت کے سامنے پیش کیا تھا۔ سوشل میڈیا یوزر عارف اقبال کے اس قدم سے مایوس ہیں۔
متعلقہ مضامین
اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی میں نعتیہ شاعری کا اہم کردار: ڈاکٹر طاہر
رحمانیہ فاؤنڈیشن و عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ہوا ماہانہ نعتیہ مشاعرہ موتیہاری (عاقب چشتی) نعت گوئی و نعت خوانی کا شمار عبادت میں ہوتا ہے اور دنیا کے ہر گوشے نعت پاک پڑھی اور لکھی جاتی ہے نعتیہ شاعری کا ہنر قرآن مقدس کی پاکیزہ آیات سے ملتا ہے مذکورہ باتیں […]
عیسیٰ فاونڈیشن کے زیر اہتمام پچھلا پنچایت کے غریبوں میں کمبل تقسیم
ہم نے غریبوں کے درد کو اپنا درد سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں:نوید عالم قاسمی کشن گنج:23/دسمبر ہماری آواز(نمائندہ) ضلع کشن گنج کے تحت واقع پچھلا پنچایت کے عیدگاہ ٹولہ پچھلا گاؤں میں مولانا نوید عالم قاسمی انچارج جمعیۃ علماء کشنگنج اور مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیۃ ضلع پورنیہ کی نگرانی […]
جمہوریت کی ماں بہار ہے، سنویدھان یاترا وفد کی بہار میں آمد تاریخ رقم کرےگی: مولانا غلام رسول بلیاوی
جمہوریت کی ماں بہار ہے، سنویدھان یاترا وفد کی بہار میں آمد تاریخ رقم کرےگی: مولانا غلام رسول بلیاوی
