پورنیہ: ٢١/فروری(پریس ریلیز) مذہب اسلام میں نکاح کی بہت بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔نکاح انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی چار سنتوں میں سے نکاح کرنا بھی ایک اہم ترین سنت ہے۔اس اہم ترین سنت کی وجہ سے مرد کی نگاہیں اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے،یہ افزائش نسل انسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مذہب اسلام نے شادی بیاہ کو آسان اور سہل بنایا ہے،حدیث مبارکہ میں ہے کہ نکاح کے بعد ایک سال کی عبادت بغیر نکاح کے ایک ہزار سال کی عبادت سے افضل و اعلیٰ ہے۔نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مومن بندہ جب شادی کر لیتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا،اسی لئے حدیث نبوی ﷺ میں نکاح کو ایمان کا نصف حصہ کہا گیا ہے،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگوں سے منقول ہے کہ شادی شدہ مسلمان کی غیر شادی شدہ مسلمان پر ایسی فضیلت ہے جیسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی فضیلت گھر بیٹھنے والے پر اور شادی شدہ کی ایک رکعت غیر شادی شدہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔اسی بناء پر مذہب اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے۔مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے۔اس لئے کہ نکاح انسانی خاندان کو وجود بخشتا ہے،اسی کے مدنظر عزیزی کرامت حسین ابن ماسٹر نظامِ الدین صاحب مقام پاکی پوسٹ پیازی بائسی ضلع پورنیہ ہمراہ عزیزہ روشن خاتون بنت مرحوم ڈاکٹر باقر ابن مرحوم اسرائیل سرکار صاحب مقام باسول پوسٹ امور ضلع پورنیہ مطابق ٢١/فروری بروز اتوار کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے،شادی کی باوقار تقریب مرحوم اسرائیل سرکار صاحب کے دروازے پر منعقد کی گئی۔نکاح کے بعد نوعروش کو مبارکباد دینے والوں میں کرامت حسین سلمہ کے بڑے بھائی مبارک حسین،بہنوئی مظفر حسین پاکی،مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیت علماء ضلع پورنیہ،ماسٹر طارق انور،مجتبیٰ فقیر ٹولی،عمران،نعمت رضا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
متعلقہ مضامین
نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز
صبر و استقامت, اخوت و مساوات کا پیغام دیتا ہے رمضان, رمضان المبارک کے ہر لمحہ کی قدر کریں! موتی ہاری: 8 اپریل ضلع کی سبھی مسجدوں میں نہایت جوش و خروش, ادب و احترام کے ساتھ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی گئی اور ملک کی امن وسلامتی , ترقی و […]
اُردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کے ساتھ محکمۂ تعلیم بہار کا غلط رویہ، E – Shiksha kosh App میں جلد سدھار کرنے کی مانگ: مہجورالقادری
نوادہ ( پریس ریلیز) بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے اپنے ایک پریس اعلانیہ میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادھر حالیہ کئی مہینوں سے مسلسل اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کو محکمہء تعلیم بہار کا ہراساں کرنے والا […]
علامہ شبیہ القادری مصلح قوم اور معمار ملت تھے: ضیاءالمجتبیٰ کامل
کیسریا میں منعقد ہوئی تعزیتی و دعائیہ تقریب بہار / موتی ہاری /ہماری آواز حضرت علامہ شبیہ القادری کا شمار ملک کے نامور علمائے کرام میں ہوتا تھا آپ ایک جید عالم دین دوراندیش مفکر اور قوم و ملت کے عظیم معمار تھے آپ نے پوری زندگی تبلیغ دین میں گزاری مذکورہ باتیں کیسریا میں […]

