تعلیمی گلیاروں سے علی گڑھ

البرکات پبلک اسکول مڈل ونگ کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ تقریب کا انعقاد

علی گڑھ: 5 دسمبر، ہماری آواز(ضیاءالرحمٰن امجدی) البرکات پبلک اسکول مڈل ونگ کے زیر اہتمام سیرت النبی انٹر ہاؤس تقریب کا انعقاد عمل میں لایاگیا جس کے تحت مختلف سیرت مقابلے (قرآت نعت ، تقریر اور کو ئز) منعقد کیے گئے۔ اس تقریب میں اسکول کے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبا نے حصہ لیا۔ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ میں 72 طلبا نے شرکت کی جن میں سے 52 طلبا نے پوزیشن حاصل کی ۔ سیرت کو ئز مقابلے میں روز ہاؤس کے طلبانے اول پوزیشن حاصل کی ۔ ان مسابقوں میں پوزیشن لانے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔ محترم سید محمد امان قادری صاحب ڈائرکٹرالبرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے یقین ہے کہ طلبا ان سیرت مقابلوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے سچی محبت کرنے والے بنیں گے۔ مڈل ونگ کے انچارج محترم ڈاکٹر احمر امام صاحب نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات کے ذریعہ طلبا کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مہمانوں کا شکر یہ بھی ادا کیا ۔ محترم ڈاکٹر سلمان رضا علمی صاحب نے طلباکی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں مبارک باد پیش کی۔ محترم سلمان رضاعلیمی صاحب حضرت مولانا احمد حسن صاحب حضرت مولانا ساجد نصیری صاحب نے منصفی کے فرائض انجام دیے۔ نظامت کے فرائض محترمحمد شہباز احمد مرکزی صاحب نے ادا کیے۔  کنوینر مولاناانیس مجتبٰی مصباحی صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس پر مسرت موقع پر محترمه صبیہہ خان پرنسپل البرکات پبلک اسکول علی گڑھ، محترمہ لبنی خلیق صاحبہ وائس پرنسپل البرکات پبلک اسکول، محترمہ سجاتا ڈوئل صاحبہ ، محترم فیضان دیوان صاحب، فرحانہ میم، بازغہ میم ، مولانا عمیر رضا صاحب اور جملہ اساتذہ موجود ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے