پارٹی نے جو ذمےداری سونپی ہے اس پر کھڑا اترنے کی کوشش کروں گا : علی خان
بہار شریف ( پریس ریلیز )
شہر بہار شریف کے ہاسپیٹل موڑ واقع جے ڈی یو آفس میں گذشتہ روز میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے ڈی یو کے سنئیر لیڈروں نے محمد علی رضا خان کو اقلیتی سیل کے نگر صدر کے عہدے پر فائز کیا ، اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے جانے پر محمد علی رضا خان نے پارٹی کے تمام سنئیر لیڈروں کو مبارکباد پیش کی ، سب سے پہلے پارٹی کے سنئیر لیڈر اور جے ڈی یو کے قومی صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس دوران جے ڈی یو کے اقلیتی سیل کے نگر صدر محمد علی رضا خان نے کہا کہ پارٹی نے مجھے جو ذمےداری سونپی ہے میں اس پر کھڑا اترنے کی کوشش کروں گا اور پارٹی کو مضبوط کرنےکی ہر ممکن کوشش کروں گا اور میں جے ڈی یو پارٹی کے تمام اصولوں پر عمل کروں گا اس دوران انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے بڑے چھوٹے تمام لیڈروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں خاص کر اشرف انصاری صاحب جو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر ہیں۔ اقلیتی نگر صدر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور جے ڈی یو کے دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار ، نالندہ ایم پی کوشیلیندر کمار ، ریاستی صدر امیش کشواہا ، انجیئنر سنیل کمار ، ضلع صدر عمران رضوی سابق ایم ایل امیدوار اصغر شمیم ، جے ڈی یو کے سابق ڈپٹی میئر گلریز انصاری اور بڑی درگاہ کے سابق وارڈ کاؤنسلر وکیل خان ، محمود بکھو ، محمد کفیل بابا ، پپو بنولیا ، شکیب الحسن اور تمام قائدین کا شکر گزار ہوں ۔