بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)تحصیل سرولی غوث پور کے گرام اٹہوا پوربی اور ٹاڈا کے علاقے کے سیلاب متاثرین کا الزام 300 کے قریب گھروں کے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ 201 افراد کی فہرست ہے لیکن صرف 60 کے قریب لوگوں کو سیلاب سے متعلق امدادی سامان دیا گیا، جس کی شکایت متاثرین نے ایس ڈی ایم سرولی غوث پور پریا سنگھ سے کی تھی۔ جس پر ایس ڈی ایم سرولی غوث پور نے کہا کہ کوٹوا دھام باڑ چوکی پر چلے جائیں، لوگوں کو امدادی سامان مل جاۓ گا، تمام سیلاب متاثرین کوٹوا دھام باڑ چوکی پہنچے موقع پر موجود نائب تحصیلدار اور لیکھ پال نے بتایا کہ ہم لوگوں کو ابھی لسٹ نہیں ملی ہے لسٹ ملے گی توسیلاب سے متاثرین کو امدادی سامان دیا جاۓ گا۔اس پر سیلاب متاثرین لوگوں نے ایس ڈی ایم پریاسنگھ اور ناٸب تحصیل دارکو بھی لسٹ دیکر رسیو کروایا، اس کے بعد بھی سیلاب متاثرین کا کہنا ہے اور الزام ہے کہ ہمیں آج تک امدادی سامان نہیں دیا گیا۔ سیلاب سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں دی جارہی۔
متعلقہ مضامین
ہفت روزہ "صدائے بسمل” بارہ بنکی کے ایڈیٹر اور انٹر نیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کوصدمہ!
والدہ ماجدہ کا طویل علالت کے بعد انتقال سعادت گنج ،بارہ بنکی (پریس ریلیز)اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے ایڈیٹر اور انٹر نیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کو زبردست صدمہ پہنچا ہے آج رات 12.28 پر ان کی والدہ ماجدہ کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ […]
دریاآباد: سابق ایم۔ایل۔اے۔ رادھے شیام ورما و سابق ایم۔پی۔ مترسین یادو کی برسی منائی گئی
دریا آباد،(ابوشحمہ انصاری) بارہ بنکی کے تحت اسمبلی حلقہ 270 دریا آباد کے گاؤں سید خان پور میں سابق ایم ایل اے دریا آباد آنجہانی رادھےشیام ورما جی اور سابق ایم ایل اے، سابق ایم پی آنجہانی مترسین یادو جی کی برسی اور خراج عقیدت کی تقریب، اور سابق صدر سنتوش ورما جی، خود ایم […]
گاندھی جی ہمیشہ کستوربا گاندھی کو برابری پر بٹھانا چاہتے تھے لیکن کستوربا ہمیشہ سبق سیکھتی تھیں: سدھا ورما
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) عورت کی نسوانیت کے پیچھے ایک کثیر رنگ کا ہنر پنہاں ہے۔ اس کا ہر قدم آدمی سے زیادہ مضبوط، مضبوط اور ترقی پسند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہاتما گاندھی ہمیشہ کستوربا گاندھی کو برابری پر بٹھانا چاہتے تھے۔ لیکن کستوربا یہ تھیں کہ وہ ہمیشہ سبق سیکھتی تھیں اور برابری […]
