بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، محمود آباد، سیتاپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت، ون مہوتسو ہفتہ کے تحت، حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ نیشنل سروس اسکیم، نیشنل کیڈٹ کور اور روورس رینجرز کی دونوں اکائیوں کے مشترکہ زیراہتمام، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں سایہ دار پیڑ جس میں ارجن، ساگون،شیشم، گلاب وغیرہ کی شجرکاری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پروفیسر کے ساتھ رضاکار طلباء،وطالبات کیڈٹس،اسکاؤٹس اور گائیڈ نے کالج کے احاطے میں پیڑ لگا کر کالج کی ہریالی میں اضافہ کیا۔نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام میں موجود آفیسر رویندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر زیبا خان، این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر پرشانت سنگھ، روورس انچارج ڈاکٹر ششیر سریواستو، آزادی کا امرت مہوتسو انچارج ڈاکٹر پراتھنا سنگھ،سرویش کمار مشرا، پروفیسر امیہ کمار، پروفیسر سعید احمد، ڈاکٹر سنترام سنگھ، ڈاکٹراودھیش کمار،ڈاکٹر رویش کمار سنگھ، ڈاکٹر ششی کانت، ڈاکٹر سلیل تیواری،ڈاکٹر راج شری سکسینہ،ڈاکٹر منتظر قایم سمیت دیگر پروفیسر اور عملہ کے ارکان نے موجود رہ کر رضاکار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
متعلقہ مضامین
ماسٹر انتظار احمد کے رٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد
ماسٹر انتظار احمد کے رٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد
بارہ بنکی: فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ نے عربی فارسی مدرسہ بورڈ کے طلباء و طالبات کو اعزاز سے نوازا
بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) شہر کے محلہ رفیع نگر میں واقع ڈاکٹر ابرار حسین عثمانی کی رہائش گاہ پر مولانا فہیم احمد کی صدارت اور ڈاکٹر ابرار عثمانی کی نظامت میں طلباء کے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی آیات سے ہوا۔منعقدہ پروگرام میں مدرسہ بورڈ کے امتحان […]
عارف نقوی کا انتقال مہجری ادب کے لیے ایک عظیم خسارہ: ورلڈ اردو ایسوسی ایشن
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)جرمنی کی راجدھانی برلن میں مقیم مہجری ادیب عارف نقوی کے انتقال سے اردو برادری میں غم کی لہر پائی جارہی ہے۔عارف نقوی کا تعلق بنیادی طور پر ہندستان کے شہر لکھنؤ سے تھا ۔گزشتہ چھ دہائیوں سے جرمنی کی راجدھانی برلن میں مقیم تھے ۔عارف نقوی نےجس وقت جرمنی کی شہریت حاصل […]

