بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) پہلے خشک سالی اور اب موسلا دھار بارش نے دھان کی فصل کو برباد کر دیا۔ ضلع بھر سے بارش کی وجہ سے دھان کی فصل پانی میں ڈوبنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ باجرا اور گنے کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زیر آب فصلوں کو دیکھ کر کسانوں کے چہروں پر تشویش کی لکیریں دیکھی جا سکتی ہیں۔ بدھ سے ہونے والی بارش کے باعث کھیتوں میں لگی فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ کٹے ہوئے دھان اور اورد کی فصلیں کھیتوں میں ڈوب گئیں۔ اس کے علاوہ سرسوں اور گنے کی فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔
متعلقہ مضامین
بارہ بنکی میں ایک روزہ پی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) ون ڈے 5 اوور پی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ پیر بٹاون عیدگاہ گراؤنڈ میں منعقد ہوا،جس میں 2 ٹیموں نے حصہ لیا، یہ میچ مخدوم ٹائٹن کے ساتھ زید شیر کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، اس کرکٹ کا شائقین نے خوب لطف اٹھایا، پی پی ایل کے مہمان خصوصی محمد ندیم […]
نیتا جی کی زندگی کا جتنا مطالعہ کیا جائے کم ہے: اروند سنگھ گوپ
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری} نگر پنچایت سترکھ میں بابا سمبھو داس کوٹی پر سماج وادی پارٹی کے بانی، سوشلزم کے سرپرست، سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کی گٸی۔اس خراج عقیدت اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیڈر سماج وادی پارٹی، سابق کابینہ وزیر اور سابق ریاستی […]
بارہ بنکی: سریو نے سرخ نشان عبور کر لیا، دو درجن دیہات میں پانی پہنچ گیا
بارہ بنکی میں تحصیل سرولی غوثپورکے تیلواری گاٶں میں کٹان کررہا سریو ندی کا پانی سرولی غوثپور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)سریو ندی سرخ نشان کو عبور کر رہی ہے اور خطرے کے نشان سے تین سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ ترائی کے تقریباً دو درجن دیہات تک دریا کا پانی پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ […]
