بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) فتح پور کے تمام وارڈوں کا دورہ کرنے کے بعد لوگوں کو سماج وادی پارٹی کا ممبر بنایا گیا۔ سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی کے سابق ضلع نائب صدر محمد اسلم قریشی کی قیادت میں شہر کے وارڈوں کے لوگوں کو سماج وادی پارٹی حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں کی یاد دلائی گئی۔ سماج وادی پارٹی کے رکنیت پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں قریشی نے آئندہ میونسپل کارپوریشن اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سماجوادیوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس سلسلے میں بارہ بنکی نواب گنج کے کئی وارڈوں میں جا کر لوگوں کو سماج وادی پارٹی کا ممبر بنایا گیا۔ صمد، شہناز، شاہین فاطمہ، محمد ریحان خان، علمہ خان، پروین بانو، محمد ساحل قریشی، آفتاب قریشی، رویندرا، ابریش فاطمہ، سرور جہاں، پپو، رمیش، ارجن ورما، گووندا یادو وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی بہتر صحت کے لیے دعائیں کیں۔
متعلقہ مضامین
شیخ عمر (ببلو بھائی) کو انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن مہاراشٹر، جالنا کا ضلعی صدر بنایا گیا
انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافیوں کے مسائل پر لڑے گی- شیخ عمر جالنا، مہاراشٹر(ابوشحمہ انصاری)انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی کی ہدایت پر اسلم قریشی ریاستی صدر مراٹھواڑہ، مہاراشٹرا، جالنا کے رہنے والے شیخ عمر (ببلو بھائی) کو روزنامہ مجلس کے چیف ایڈیٹر، جالنہ کا ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ […]
یونین بجٹ 2021-22 کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی، نرملا نے پیش کی تیسری بجٹ
نئی دہلی،یکم فروری (ایجنسی) مرکزی کابینہ نے پیر کو عام بجٹ 22-2021 کو منظوری دےدی۔وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مالی سال 22-2021 کو منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ کابینہ کے سامنے رکھا۔اس سے پہلے محترمہ سیتارمن […]
کسانوں کی حمایت میں کیجریوال کا اپواس منافقت ہے: جاویڈکر
نئی دہلی،ہماری آواز: 14 دسمبر (پریس ریلیز) وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ایک روزہ اُپواس کو منافقت قرار دیا ہے مسٹر جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کیا اور کہا ، ’’کیجریوال ، یہ آپ کی منافقت ہے۔ آپ نے پنجاب اسمبلی […]
