مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 14جنوری// سید اظہار اشرف نگر آگ سانحہ سے متاثرہ کنبوں کے بچوں (طلبہ) میں نوری مشن نے ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۱ء کی شب ’’تعلیمی کٹ‘‘ کی تقسیم کی۔ تعلیمی لوازمات پر مشتمل سیٹ مع بستہ کو بالترتیب کے جی سے لے کر بی اے تک کے ٢٦؍ طلبا و طالبات میں تقسیم کیا گیا۔ اِس ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے یہ پیغام دیا کہ طلبۂ قوم کو حصولِ علم کے لیے مدد فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔مسلم معاشرے کا استحکام علم سے ہے۔ علم دین کے حصول کے ساتھ ہی معاصر علوم بھی سیکھے جائیں اور باقاعدہ تربیتی نظام کو روبعمل لایا جائے۔ درس گاہی نظام کو اسلامی اخلاق کی روشنی میں استوار کیا جائے تا کہ فکری اعتبار سے پختہ بچے قوم کو میسر آئیں۔ ایک طرف بچے علم دین کی روشنی پا کر عاشقِ رسول بنیں دوسری طرف مغربی فتنوں کا جواب بھی دے سکیں اور معاصر علوم میں مہارت و دسترس پیدا کریں۔ دین کی تقویت کے لیے حصول علم کی اہمیت کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی پاکیزہ تعلیمات میں اُجاگر فرمایاہے؛ اِسی رُخ سے نوری مشن کا کارواں ابلاغِ علم میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ طلبہ میں تعلیمی اشیا پر مشتمل کٹ کو حافظ سراج احمد رضوی صاحب و ذمہ دارانِ نوری مشن کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان، یاسین رضوی، محسن رضوی، عارف رضا وغیرہم موجود تھے۔ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی۔
متعلقہ مضامین
حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت
ممبئی/مہراج گنج (ہماری آواز) – خاندان برکات کے معروف شخصیت حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب ابن حضرت سید افضل میاں صاحب کا آج بروز بدھ ۱۷ / جمادی الاولی ۱۴۴۶ھ مطابق ۲۰ / نومبر ۲۰۲۴ ء کو انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال پر جمعیت علماء اہلسنت ممبئی نے حضرت امین ملت، حضرت […]
تاج الشریعہ امدادی کلینک: خدمات کے دو سال مکمل، 12904 مریضوں نے کیا استفادہ
مالیگاؤں: یکم جولائی 2021ء کو نوری مشن نے ’’تاج الشریعہ کلینک‘‘ کا آغاز گولڈن نگر پاور ہاؤس کے پاس امدادی طرز پر کیا۔پہلے ہی سال تقریباً دس ہزار مریضوں نے استفادہ کیا۔ یکم جولائی2022ء سے یکم جولائی 2023ء تاج الشریعہ کلینک کا دوسرا سال اسی ماہ مکمل ہوا۔اِس ایک سال میں الحمدللہ! 12904 ؍مریضوں نے […]
ایس۔آئی۔او۔ میرا-پال گھر ڈویژن اور میراروڈ یونٹ کی نو منتخب قیادت
میرا روڈ: ہماری آواز (پریس ریلیز) صدیقی محمد اویس: 30 دسمبر// گذشتہ دو روز قبل ایس آئی او میرا-پالگھر ڈویژن کے سالانہ اجلاس ممبرس کیمپ میں نئی میقات 2021 کے لئے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا۔ پوری انتخابی کاروائی برادر سلمان خان (صدر حلقہ، ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹر) اور برادر رافد شہاب […]


