لکھنؤ:(ابوشحمہ انصاری)بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی ایس پی نے دلتوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، لیکن کانگریس نے یوپی کے اپنے طویل دور حکومت میں ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بکھرے ہوئے گھر کو نہیں سنبھال پا رہے ہیں، لیکن ہماری پارٹی بی ایس پی کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی گھبراہٹ صاف نظر آتی ہے۔دراصل راہل نے حال ہی میں بی ایس پی سربراہ کے بارے میں کہا تھا کہ مایاوتی جی نے یوپی میں الیکشن نہیں لڑا۔ ہم نے انہیں پیغام دیا، اتحاد کرلو، وزیراعلیٰ بن جائو، لیکن انہوں نے بات تک نہیں کی۔ میں کانشی رام جی کا احترام کرتا ہوں۔ میں نے خون پسینے سے اتر پردیش کی دلت آواز کو جگایا۔ کانگریس کا نقصان ہوا، وہ الگ بات ہے، مگر اس وہ آواز جگایا۔ آج مایاوتی جی کہتی ہیں کہ میں اس آواز کے لیے نہیں لڑوں گی۔اس بیان کا جواب دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ راہل گاندھی جھوٹے الزامات لگاتے رہتے ہیں کہ بی ایس پی سپریمو بی جے پی کے لیے نرم ہیں، کیونکہ میں ای ڈی وغیرہ سے ڈرتی ہوں۔ ان کا یہ بیان کہ مجھے وزیر اعلیٰ کی پیشکش کی گئی تھی بالکل بے بنیاد ہے۔ کانگریس کو اپوزیشن پارٹیوں پر تبصرہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہئے۔مایاوتی نے کہا کہ کانگریس پوری طاقت کے ساتھ کہیں بھی بی جے پی-آر ایس ایس کے خلاف نہیں لڑ سکی ہے، جبکہ یہ لوگ کانگریس اور اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
متعلقہ مضامین
علماے کرام کا سیاست میں آنا موجودہ وقت کی اشد ضرورت: مجاہدالاسلام رحمانی
خدمت خلق کے لیے مولوی سے بہتر سیاست داں کوئی نہیں ہو سکتا پورنیہ: ٢١/جنوری(نامہ نگار) آج کل سیاسی میدان کو اس قدر بدنام کردیا گیا ہے کہ اچھے لوگوں کا سیاست میں آنا گویا مشکل امر بن گیا ہے، جب بھی کوئی نیک، ایماندار اور خاص کر فارغین مدارس میں کا کوئی فرد سیاست میں […]
لکھنؤ میں "لنجر موبائل ایپ” کا افتتاح ہوا
لکھنؤ: 21 مارچ، پریس ریلیز سوشل میڈیا سے مراد انٹرنیٹ بلوگز، سماجی روابط کی ویب سائٹس، موبائل ایس ایم ایس ،موبائل ایپس اور دیگر چیزیں ہیں جن کے ذریعے خبریں اور معلوماتی مواد کو فروغ دیا جاتا ہے۔ آج کے دور میں سوشل ایپس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی اہمیت […]
قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد
ادب اور فلم کا مقصد احساس کو جگانا ہے :مظفر علی لکھنؤ :(ابوشحمہ انصاری)قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام گومتی ریور فرنٹ پارک لکھنؤ میں مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل /صوفیانہ کلام کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مشہور فلم ساز مظفر علی نے کہا […]

