ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے بے پردگی، عریانیت اور بے حیائی کو معاشرتی برائیوں کی بنیاد قرار دیا، مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم جتنی عام ہو گئی اسی قدر برائیوں کا گراف کم ہوتا جائے گا، مولانا محمد عرفان ندوی نے اپنی تقریر میں دینی تقاضوں کی تکمیل اور ہدایات نبوی کی روشنی میں زندگی گزارنے کی حاضرین کو نصیحت کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں جھوٹ، دھو کہ دہی، ناپ تول میں کمی اور تجارت کے شرعی ضابطوں کو یکسر نظر انداز کرنا جیسی برائیوں کا بازار گرم ہے، نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ آج ہم محفوظ ہیں، ورنہ یہ وہ برائیاں ہیں جن کے سبب پہلی قومیں عذاب الہی سے تباہ و برباد ہوئیں، جلسے کا آغاز حافظ محمد قمر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، نعتیہ اشعار حافظ محمد مشیر نے پیش کیے، مدرسہ اصلاح المسلمین کے مہتمم مولانا شمس الدین کی رقت آمیز دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا، جلسے میں مولانا حمایت اللہ ندوی، مولانا محمد عمران ند وی، مولانا محمد افضال ند وی ، مولانا شاہ نواز ندوی، مولانا نوشاد ندوی، مولانا منیر حقی، مولانا عبدالجبار ندوی ، حافظ دلشاد اور مقامی جمعیت کے سبھی اراکین سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ مضامین
دریاوں کی آبی سطح میں اضافہ سے علاقہ میں سیلاب جیسی حالات
بلگرام / ہردوئی: طریق احمدبلگرام تحصیل علاقہ کی دریاوں میں ابی سطح بڑھنے سے سیلابی حالات پیدا ہوگے ہیں جس سے عوام میں کافی بیچینی پائی جارہی ہے گزشتہ دنوں گرڑ گنگا میں ائی طغیانی نے سانڈی علاقہ میں اپنا قہر برپایا تھا جس سے کسانوں کی سبھی فصلیں برباد ہو گئی تھی اب دوبارہ […]
کشمکش میں کسان؛ الیکشن دیکھیں یا اناج کاٹیں، کھیتوں میں پکی کھڑی گندم کی فصل سے کسان فکر مند ہیں
ہردوئی: 11اپریل، ہماری آواز(یاسر قاسمی)پنچایت انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔ امیدوار دن رات ووٹر وں کو منانے میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا کسان کسان بہت فکر مند ہیں ، وجہ ظاہر ہے کہ ایک طرف ان کے کھیتوں میں گندم کی پکی کھڑی فصلیں ہیں۔ دوسری طرف انتخابات بھی سر پر ہیں۔ ایسی صورتحال میں […]
خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں
خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [ اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔
مفت ڈاؤن لوڈ کریں

