ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے بے پردگی، عریانیت اور بے حیائی کو معاشرتی برائیوں کی بنیاد قرار دیا، مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم جتنی عام ہو گئی اسی قدر برائیوں کا گراف کم ہوتا جائے گا، مولانا محمد عرفان ندوی نے اپنی تقریر میں دینی تقاضوں کی تکمیل اور ہدایات نبوی کی روشنی میں زندگی گزارنے کی حاضرین کو نصیحت کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں جھوٹ، دھو کہ دہی، ناپ تول میں کمی اور تجارت کے شرعی ضابطوں کو یکسر نظر انداز کرنا جیسی برائیوں کا بازار گرم ہے، نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ آج ہم محفوظ ہیں، ورنہ یہ وہ برائیاں ہیں جن کے سبب پہلی قومیں عذاب الہی سے تباہ و برباد ہوئیں، جلسے کا آغاز حافظ محمد قمر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، نعتیہ اشعار حافظ محمد مشیر نے پیش کیے، مدرسہ اصلاح المسلمین کے مہتمم مولانا شمس الدین کی رقت آمیز دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا، جلسے میں مولانا حمایت اللہ ندوی، مولانا محمد عمران ند وی، مولانا محمد افضال ند وی ، مولانا شاہ نواز ندوی، مولانا نوشاد ندوی، مولانا منیر حقی، مولانا عبدالجبار ندوی ، حافظ دلشاد اور مقامی جمعیت کے سبھی اراکین سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ مضامین
بزم سلام سندیلوی کی ماہانہ نشست منعقد، شعرا نے اپنا کلام پیش کیا
سندیلہ؍ہردوئی: 27 فروری، ہماری آواز(یاسر قاسمی)بزم سلام سندیلوی کے تحت اردو گھر نشتر منزل وزیر حسن روڈمحلہ مہتوانہ سندیلہ میں ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا ،نشست کی صدارت مسٹر فریدالدین نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ادریس رہے ۔منتخب اشعار نذر قارئین ہیں سجی ہے محفل یہ جن کے خاطر وہ آرہے ہیں وہ […]
خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں
خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [ اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔
مفت ڈاؤن لوڈ کریں
جمیعت علماء کے نائب صدر ڈاکٹر مولانا عبدالمعید کی رحلت سے دینی حلقے سوگوار
مفتی ظفر احمد قاسمی و مولانا عبدالجبار قاسمی نے کیا اظہار تعزیت ہردوئی/ فرخ آباد: 6مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)جمعیت علما اترپردیش وسط زون کے نائب صدر ڈاکٹر عبد المعید قاسمی سیتا پوری کی ر حلت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان کیلئے ہردوئی وفرخ آباد کے علماء نے تعزیت کا اظہار کیا۔وسطی […]
