پہانی/ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) 21دسمبر// محلہ ناگر مدرسہ احیاء العلوم میں آل انڈیا پیام انسانیت فارم کے تحت ضرورت مندوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے ۔پیام انسانیت کے ضلع صدر مولانا ابواللیث ندوی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا اسلام کی تعلیمات کا حصہ ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ ضرورت مند کی ضرورت کو فورا پورا کیاجائےپیام انسانیت فورم کے تحت تقریبا 200لوگوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے جسمیں خواتین و مردحضرات کے سویٹر, شال,بچوں کے گرم کپڑے وغیرہ شامل تھے مولانا نے کہا کہ اسی فارم کے تحت یہ پروگرا م کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پیام انسانیت کا مقصد ہے انسانیت کی خدمت کرنا,غریب ,مسکین ,لاچار مجبور لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنا,اس پروگرام میں ماتا بھگوتی ٹرسٹ کے صدر پرنک دیکچھت بھی موجود رہے اور اچھے الفاظ میں اس کی سراہنا کی مدرسہ احیاءالعلوم کے صدر مولانا عثمان غنی مظاہری, مولانا عطاءاللہ قاسمی صدر جمیعت علماء پہانی,مفتی نجیب قاسمی,مولانا علاءالدین ندوی,ماسٹر ساجد,ماسٹر عبدالقیوم,سماجی کارکن افضال احمد آرزو,شعیب ظفر وغیرہ خاص طور پر موجود رہے
متعلقہ مضامین
جمیعت علماء ہردوئی کی انتخابی میٹنگ منعقد، مولانا عبدالجبار قاسمی مسلسل دوسری بار صدر منتخب
ہردوئی: 13 مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)آج ۲۸؍ رجب بروز ہفتہ شہر کے مدرسہ بستان رحمت ابرار نگر میں جمعیت علماء ہردوئی کی انتخابی میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں باتفاق رائے مولانا عبدالجبار قاسمی مسلسل دوسری مرتبہ ضلعی صدر منتخب ہوئے ، وسط اترپردیش کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔نظامت یاسر […]
آل انڈیا میلاد کونسل ممبئی کے اعلان پر مالیگاؤں میں لنگرِ رسول(ﷺ) کی تقسیم کا انعقاد
مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل میں پندرہ سو سالہ جشنِ عیدِ میلاد النبیﷺ کی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری۔ مالیگاؤں: (7/اکتوبر) / ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کے بے شمار فضائل قرآن کریم و احادیث مبارکہ میں بیان کئے گئے ہیں، جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے، اللّٰہ تعالیٰ اُسے […]
خدمت خلق اور سماجی بیداری میں سیرت ٹرسٹ کے بڑھتے قدم
مذہب اسلام نے عبادات کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کو بھی بڑی اہمیت سی ہے اور ہر موقع پر خدمت خلق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔چنانچہ اسلام کی نظر میں کسی ضرورت مند کی مالی مدد کرنا ، بیمار کی عیادت کرنا،کسی کو ہنر سکھادینا، تعلیم دینا،یا تعلیم حاصل کرنے میں مدد […]

