گولہورا تھانہ سدھارتھ نگر ٧ ربیع الاول ١٤٤٤ھ مطابق ٤ اکتوبر ٢٠٢٢ء بروز منگل بعد نماز ظہر کاشانہ مولانا مسعود الحق رحمانی ابن علامہ شمیم القادری علیہ الرحمہ پر جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیاگیا دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور کے موقر استاذ حضرت حافظ وقاری مولانا خان محمد قادری فیضی نے قرآن پاک کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا بعدہ حافظ محمد ریحان فیضی، حافظ محمد عمر نظامی، عبد السلیم،حافظ کمال احمد ،حافظتنویر صدیقی رضوی،حافظ شفیق نظامی،حافظمحمد علی،حافظ خالد ،مولانامحمد شریف القادری،حافظ جاوید،مشہور زمانہ نعت خواں حافظ شاہ عالم مہراج گنجوی علامہ شمیم القادری کی لکھی ہوئی نعت پڑھ کر اہل محفل کو سرور بخشے مداح رسول اکرم قاری خان محمد فیضی نے اچھے انداز میں نعت پاک پیش کیا سامعین نے خوب داد وتحسین سے نوازا مشہور نعت خواں و شاعراسلام علامہ شمیم القادری کے برادر اصغر مولانا حمیداشرف قادری نے بھی بارگاہ رسالت میں خراج عقیدت پیش کیا اور ثناء خوان رسول واجد علی فیضی نے کلام اعلی حضرت اور علامہ شمیم القادری کے شان میں منقبت کے اشعار پیش کئے اور مشہور زمانہ خطیب ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ و مولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی چیف ایڈیٹر امام احمد رضا میگزین و پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور اسکا بازار سدھارتھ نگر نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں علامہ صفی اللہ شمیم القادری کے علمی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ علامہ شمیم القادری حاضر جواب حق گو اور بزرگوں کے عقیدت مند تھے اخلاق کے دھنی تھے درسی صلاحیت کے مالک تھے افہام وتفہیم کاانداز نرالہ تھا آپ فی البدیہ شاعر اور مقرر تھے اہل علم ان کو عزت و توقیر کی نظروں سے دیکھتے تھے سامعین و حاضرین بیچ بیچ میں نعرۂ تکبیر و رسالت کی صدا بلند کرتے رہے پروگرام کی صدارت مولانا مسعود الحق رحمانی ابن شمیم القادری علیہ الرحمہ نے کیاصلاۃ وسلام اور دعاء پرمحفل کا اختتام ہوا اس موقع پر مولانا قاری محمد یوسف مچکی شہرعالم چودھری سرسیا ڈاکٹر عبدالمبین ٹیکوئیا بھی موجود تھے
متعلقہ مضامین
محمدتوصیف رضا برکاتی نے 8 سال کی عمر میں روزہ رکھا
سدھارتھ نگر: 21 اپریلرمضان المبارک کا مبارک مہینہ شدید دھوپ اور گرمی کی تپش میں آخری عشرہ میں داخل ہوچکا ہے،گرم ہواؤں کی تمازت،صبح اٹھتے ہی پیاس کا احساس،۱۴،ا۴ گھنٹہ بغیر دانہ پانی کے گذارنا یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے بلکہ یہ تو توفیق الٰہی کی بات ہے کہ جس طرح بالغ مسلمان […]
پرنم آنکھوں سے علامہ حفیظ اللہ قادری سپرد خاک
ڈومریاگنج/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(نامہ نگار) 22جنوری گذشتہ جمعرات کو طویل علالت کے بعد مفکر اہل سنت خلیفہ اجمل العلماء و فقیہ ملت، ضلع سدھارتھ نگر کی علمی ادبی شخصیت علامہ الحاج الشاہ محمدحفیظ اللہ قادری اشرفی رحمۃ اللہ علیہ بانی دارالعلوم اہل سنت غریب نواز بیدولہ ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر کا انتقال ہوگیا تھا۔بروز جمعہ […]
افسوس ناک خبر: مشہور زمانہ خطیب و ادیب مفتی نظام الدین نوری اپنے شہزادے کے ساتھ سڑک حادثہ میں جاں بحق
سدھارتھ نگر: آج علی الصباح جماعت اہل سنت کے مشہور و معروف عالم دین نامور خطیب و ادیب حضرت علامہ مفتی نظام الدین احمد نوری کا دردناک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مفتی نظام الدین صاحب اپنے بڑے صاحب زادے مولانا انوار احمد عرف منے بابو کے ساتھ ضلع بہرائچ کے […]

