گولہورا تھانہ سدھارتھ نگر ٧ ربیع الاول ١٤٤٤ھ مطابق ٤ اکتوبر ٢٠٢٢ء بروز منگل بعد نماز ظہر کاشانہ مولانا مسعود الحق رحمانی ابن علامہ شمیم القادری علیہ الرحمہ پر جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیاگیا دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور کے موقر استاذ حضرت حافظ وقاری مولانا خان محمد قادری فیضی نے قرآن پاک کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا بعدہ حافظ محمد ریحان فیضی، حافظ محمد عمر نظامی، عبد السلیم،حافظ کمال احمد ،حافظتنویر صدیقی رضوی،حافظ شفیق نظامی،حافظمحمد علی،حافظ خالد ،مولانامحمد شریف القادری،حافظ جاوید،مشہور زمانہ نعت خواں حافظ شاہ عالم مہراج گنجوی علامہ شمیم القادری کی لکھی ہوئی نعت پڑھ کر اہل محفل کو سرور بخشے مداح رسول اکرم قاری خان محمد فیضی نے اچھے انداز میں نعت پاک پیش کیا سامعین نے خوب داد وتحسین سے نوازا مشہور نعت خواں و شاعراسلام علامہ شمیم القادری کے برادر اصغر مولانا حمیداشرف قادری نے بھی بارگاہ رسالت میں خراج عقیدت پیش کیا اور ثناء خوان رسول واجد علی فیضی نے کلام اعلی حضرت اور علامہ شمیم القادری کے شان میں منقبت کے اشعار پیش کئے اور مشہور زمانہ خطیب ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ و مولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی چیف ایڈیٹر امام احمد رضا میگزین و پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور اسکا بازار سدھارتھ نگر نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں علامہ صفی اللہ شمیم القادری کے علمی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ علامہ شمیم القادری حاضر جواب حق گو اور بزرگوں کے عقیدت مند تھے اخلاق کے دھنی تھے درسی صلاحیت کے مالک تھے افہام وتفہیم کاانداز نرالہ تھا آپ فی البدیہ شاعر اور مقرر تھے اہل علم ان کو عزت و توقیر کی نظروں سے دیکھتے تھے سامعین و حاضرین بیچ بیچ میں نعرۂ تکبیر و رسالت کی صدا بلند کرتے رہے پروگرام کی صدارت مولانا مسعود الحق رحمانی ابن شمیم القادری علیہ الرحمہ نے کیاصلاۃ وسلام اور دعاء پرمحفل کا اختتام ہوا اس موقع پر مولانا قاری محمد یوسف مچکی شہرعالم چودھری سرسیا ڈاکٹر عبدالمبین ٹیکوئیا بھی موجود تھے
متعلقہ مضامین
مفتی شعیب صاحب کئی خوبیوں کے مالک ہیں: مولانا رفعت علی مصباحی
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر میں مفتی محمد شعیب رضا فیضی کا ہوا شاندار استقبال ایسے شاگردوں پر محسوس ہوتا ہے فخر: علامہ صاحب علی چترویدی دیار غریب نواز سے شاندار تحفہ ہے رجسٹرڈ قاضی کا عہدہ : حافظ شاہ عالم رضوی رجسٹرڈ قاضی کے عہدے کے لیے مفتی صاحب کا انتخاب غوث […]
دارالعلوم بلوکھ میں تکمیل حفظ قرآن کریم کا پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر
سدھارتھ نگر: دارالعلوم اہل سنت مصباح العلوم بلوکھ ، سدھارتھ نگر میں ایک طالب علم ، محمد اجمل نظامی تُلسی پور کا قرآن پاک بشکل حفظ مکمل ہوا ۔جس کی خوشی میں ایک چھوٹی سی تقریب رکھی گئی اور لوگوں کو مدعو کیا گیا۔ جس میں علماء و حفاظ اور کثیر تعداد میں لوگوں کی […]
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی شہاب الدین صاحب قبلہ کی آمد پر جشن عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام
سدھارتھ نگر: 9 نومبر، ہماری آواز(نامہ نگار)ضلع کے مرکزی درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں کل شام محقق مسائل جدیدہ آبروے اہل سنت حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد شہاب الدین احمد نوری دامت برکاتہم العالیہ (صدر شعبہ افتاء: دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول، براؤں شریف) کی آمد آمد ہوئی۔ اس موقع پر […]

