بنگلور: 20 ستمبر
اس بار 12 ربیع الاول شریف بموقع یوم ولادت مصطفیٰﷺ نوری فاؤنڈیشن بنگلور نے 6 اکتوبر تک 12 کروڑ درود شریف پڑھنے کا ارادہ کیا ہے۔ جس کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے نوری فاؤنڈیشن کے اہم رکن مولانا توحید رضا علیمی نے ہماری آواز کو بتایا کہ ہماری یہ ادنیٰ کاوش آقائے دوجہاںﷺ کی یوم پیدائش پر سب سے خوب صورت تحفہ ہوگی، انھوں نے لوگوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا:
آمد ربیع الاول کےپُربہار موقع پر نوری فاؤنڈیشن بنگلور کی جانب سے بارگاہ رسالتﷺ میں 6 اکتور 2022 تک بارہ کروڑ درودشریف کا نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا عزم کیا ہے لہذا تمام عاشقانِ مصطفیٰ سے پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے کہ اس ہدف کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں اپنا تعاون پیش کریں اوراپنی غلامی کا ثبوت دیں۔
- 9886402786
- 9845744221
اس نمبر پر پڑھا ہوا درود ارسال فرمائیں۔