پہانی / ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) جمعیت علماء پہانی کے تحت موضع دہلیا واقع مدرسہ معہد الفردوس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذیلی شاخ جمعیت علماء دہلیا کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ میں پہانی یونٹ کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔بعد نماز ظہر منعقدہ میٹنگ میں مولانا عطاءاللہ قاسمی نے جمیعت علماء کی تاریخ اور ماضی و عصر حاضر کے حالات کے تناظر میں مختصر مگر جامع خطاب کیا ، ممبر سازی کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی، مولانا نے بتایا کہ ممبر سازی 13 فروری تک جاری رہے گی، اس دوران اپنے علاقے کے سبھی افراد کو ممبر بنائیں، انہوں نے بتایا کہ عاقل، بالغ ، مسلمان مرد ہو یا عورت سبھی ممبر بن سکتے ہیں، بعد ازاں باتفاق محمد فرقان صدر، مولانا محمد فیضان جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر وکیل خازن، صدرالدین و حافظ ذیشان نائب صدور، مولانا محمد اقبال قاسمی و حافظ محمد آصف سکریٹری، شفیع احمد مشیر کار، رفیع احمد و اسلام میڈیا انچارج منتخب ہوئے، جبکہ محمد اسماعیل، شہاب الدین، محمد ابرار، محمد ارشد و محبوب عالم معاونین خصوصی کے طور پر منتخب کیے گئے۔
متعلقہ مضامین
کوچنگ سینٹر سے پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی طالبہ، ڈمپر نے کچلا، موقع پر ہوئی موت
بلگرام/ہردوئی: کوچنگ سے پڑھ کر گھر آرہی طالبہ کو ڈمپر نے کچلا
جمیعت علماء گوپامئو کے تحت ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد
ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی […]
خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں دوسرا سالانہ عرس طاہر ملت منعقد ہوا
خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں دوسرا سالانہ عرس طاہر ملت منعقد ہوا
