انتقال و تعزیت دہلی

مولانا شاہد رضا نعیمی کے علم کا سکہ یوروپ کی یونیورسٹیز میں چلتا تھا: سید احسن اشرف کچھوچھوی

دہلی: 10 ستمبر، ہماری آواز
جامعہ نعیمیہ مرادآباد کے قابل فخر فرزند، برطانیہ کے مشہور عالم دین حضرت علامہ مفتی شاہد رضا نعیمی اشرفی ابن حضرت علامہ مفتی حبیب اللہ نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نائب صدر ورلڈ اسلامک مشن یوروپ کے سلسلےمیں ایک تعزیتی نشست کاانعقاد ابوالفضل انکلیو اوکھلا میں ہوا،جس میں دہلی بیرون دہلی سے علماو دانشوران نے شرکت کرکے مولانا شاہد رضا نعیمی اشرفی علیہ الرحمہ کے بارے میں اپنے تعزیتی پیغامات و تاثرات کوپیش کیا۔
شیخ طریقت حضرت علامہ سید احسن اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی نے کہا کہ مولانا شاہد رضا نعیمی اشرفی علوم جدیدہ کے ماہرتھے،انگریزی زبان وادب ہر مہارت کی وجہ سے یوروپ کی عصری دانش گاہوں میں ان کے خصوصی لکچرز ہواکرتے تھے، یوروپ وافریقہ میں انھوں نے درجنوں مساجد اور اسلامی مراکز تعمیر کیے۔اور سلسلہ اشرفیہ کانام روشن کیا۔ معروف اسلامی اسکالرمولانا مقبول احمد سالک مصباحی، بانی و مہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی، نئی دہلی نے کہا کہ مولانا شاہد رضانعیمی اشرف کی علمی حیثیت کااندازہ اس سے لگائیں کہ یوروپ کی مشہورترین یونیورسٹی لیسٹر نے ان کی خدمت میں سپاس نامہ اورڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی۔ ڈاکٹر محمد احمد نعیمی جامعہ ہمدرد نے کہا کہ اگر علامہ شاہدرضانعیمی کی طرح ہمارے پاس چند علمااور ہوتے تو ہم پورا یوروپ فتح کرلیتے، ،مولاناظفرالدین برکاتی، ایڈیٹر ماہنامہ کنزالایمان مٹیا محل جامع مسجد دہلی،نے کہا کہ مولانا نعیمی کی دعوتی و تبلیغی خدمات کو محفوظ کرنے کے لیے سینارز کے انعقاد اور آپ سے متعلق مواد کو جمع کرنے کی۔ ضرورت ہے۔ ان حضرات کے علاوہ مولانا زین اللہ نظامی خطیب وامام غوثیہ مسجد، جسولہ گاؤں، مولانا ابرار احمد مصباحی ڈائریکٹر آسی فاؤنڈیشن، جوگابائی جامعہ نگر، اوکھلا، مولاناسید رحمانی اشرفی بہرائچی بٹلہ ہاؤس، وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا، درود وسلام کے بعد قل شریف پڑھاگیا، اور حضرت احسن اشرف میاں اشرفی جیلانی نے مرحوم علامہ کی مغفرت وترقی درجات کے لیے دعا فرمائی،مہمانوں کی ضیافت کامعقدل انتظام تھا، میٹنگ کااہتمام مولاناسید محمد علی نظامی چشتی دانا پوری نے کیاتھا،جو علامت مرحوم کے حقیقی بھانجے ہیں، انگریزی زبان میں مہارت بھی رکھتے ہیں، موصوف نے پروگرام کی نظامت فرمائی اورتمام مہمانوں شکریہ ادا کیا۔جب کہ صدارت کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد احمد نعیمی صاحب انجام دیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے