مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 14جنوری// سید اظہار اشرف نگر آگ سانحہ سے متاثرہ کنبوں کے بچوں (طلبہ) میں نوری مشن نے ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۱ء کی شب ’’تعلیمی کٹ‘‘ کی تقسیم کی۔ تعلیمی لوازمات پر مشتمل سیٹ مع بستہ کو بالترتیب کے جی سے لے کر بی اے تک کے ٢٦؍ طلبا و طالبات میں تقسیم کیا گیا۔ اِس ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے یہ پیغام دیا کہ طلبۂ قوم کو حصولِ علم کے لیے مدد فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔مسلم معاشرے کا استحکام علم سے ہے۔ علم دین کے حصول کے ساتھ ہی معاصر علوم بھی سیکھے جائیں اور باقاعدہ تربیتی نظام کو روبعمل لایا جائے۔ درس گاہی نظام کو اسلامی اخلاق کی روشنی میں استوار کیا جائے تا کہ فکری اعتبار سے پختہ بچے قوم کو میسر آئیں۔ ایک طرف بچے علم دین کی روشنی پا کر عاشقِ رسول بنیں دوسری طرف مغربی فتنوں کا جواب بھی دے سکیں اور معاصر علوم میں مہارت و دسترس پیدا کریں۔ دین کی تقویت کے لیے حصول علم کی اہمیت کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی پاکیزہ تعلیمات میں اُجاگر فرمایاہے؛ اِسی رُخ سے نوری مشن کا کارواں ابلاغِ علم میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ طلبہ میں تعلیمی اشیا پر مشتمل کٹ کو حافظ سراج احمد رضوی صاحب و ذمہ دارانِ نوری مشن کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان، یاسین رضوی، محسن رضوی، عارف رضا وغیرہم موجود تھے۔ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی۔
متعلقہ مضامین
سویڈن حکومت کی شہ پر قرآن پاک نذر آتش کرنے پر ہندوستانی مسلمان سراپا احتجاج
ممبئی۔ 23/جنوری 2023 سویڈن حکومت کی شہ پر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی ناپاک حرکت کے خلاف رضا اکیڈمی کے دفتر میں محافظ ناموس رسالت اسیر مفتیٔ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی صدارت میں علمائے اہلسنت کی ایک ہنگامی میٹنگ […]
آج شہر مالیگاؤں میں عالمِ ربّانی کی آمد: حضور محدث کبیر کا خطاب مسجد اہلسنّت خیرالنساء رضا پورہ میں ہوگا
مالیگاؤں : 9 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)شہزادۂ صدرالشریعہ حضور محدثِ کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری دام فیوضہ (جامعہ امجدیہ گھوسی) جب بولتے ہیں تو حدیث پاک کی خوشبو پھیلتی ہے… مضامینِ حدیث اور توضیحِ حدیث سے ماحول عطر بیز ہوجاتا ہے… عقیدہ و عقیدت سنورتے ہیں… ایمان کی تازگی کا سامان مہیا ہوتا ہے… آج […]
ممبئی: جمہوریت کانفرنس سے معروف شخصیات کا خطاب
محمد طفیل ندویجنرل سکریٹری: امام الہند فاؤنڈیشن،ممبئی سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی حضرت مولانا نوشاد احمد صدیقی صدر’’امام الہند فاؤنڈیشن‘‘ نے اپنے بینرتلے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے وبائی مرض کےپیش نظرآن لائن پروگرام بعنوان’’جمہوریت کانفرنس‘‘ کاانعقادکیا جس میں ہندوستان کی معروف شخصیت حضرت مولانا مفتی محمدسہراب صاحب ندوی ’’نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ پہار‘‘نے […]