میرا روڈ: ہماری آواز (ساجد محمود شیخ) 3 جنوری/ ممبئی سے ملحقہ مضافاتی علاقے میراروڈ میں جماعتِ اسلامی میراروڈ نے سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ اور یوتھ ونگ کے اشتراک سے بلڈ ڈونرز فورم کے قیام کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس میٹنگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دے چکے نوجوانوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں رکن جماعت ساجد محمود شیخ نے بلڈ ڈونرز فورم کی تشکیل کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونرز فورم اس لئے قائم کیا جارہا ہے تاکہ ایسے رضاکار تیار کئے جائیں جو کسی ناگہانی صورتحال میں کہیں پر بھی خون کی ضرورت پڑنے پر اپنے خون کا عطیہ دے سکیں ۔ میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے سیکریٹری برکت علی صاحب نے کہا کہ کسی انسان کی جان بچانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے ۔ انہوں نے حکومتی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کہا کہ آج پورے مہاراشٹر میں خون کی کمی ہے ۔ سارے بلڈ بینک خالی پڑے ہیں ۔ حکومت بار بار عوام سے خون کا عطیہ کرنے کی درخواست کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال میں بلڈ ڈونرز فورم کی سخت ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔ قرآن مجید و احادیث مبارکہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا ثواب کا کام ہے ،ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا خون کس شخص کو دیا جارہا ہے مگر صرف رضائے الٰہی کی خاطر ہمیں یہ کام کرنا ہے ۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے ۔ میٹینگ میں موجود سبھی لوگوں نے بلڈ ڈونرز فورم کی ممبرشپ کا فارم پُر کیا۔ اس موقع پر ایک وہاٹس آپ گروپ کے ذریعہ ںاہمی تعلق قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس وہاٹس آپ گروپ میں فی الوقت پچاس لوگ جڑے ہیں ۔مستقبل میں اور زیادہ تعداد میں بلڈ ڈونرز فورم سے لوگوں کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یوتھ ونگ کے مقامی صدر نے تمام شرکائے میٹینگ کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
گستاخی پر مبنی ویڈیوز کو ہرگز شیئر نہ کیاجائے یہ بھی گناہ عظیم ہے۔ ائمہ کرام نماز جمعہ کے موقع پر مسلمانوں کو تلقین کریں: مفتی منظور ضیائی
ممبئی۔۲۴؍ اگست: (پریس ریلیز) عالمی شہریت یافتہ، اسلامی اسکالر، صوفی کارواں کے روح رواں، ادارہ علم وہنر فائونڈیشن کے چیئرمین جناب مفتی منظور ضیائی نے عام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ شان رسالت میں گستاخی سے متعلق ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ہرگز شیئر نہ کریں، یہ حرکت بھی گستاخی کے زمرے میں آتی ہے۔ […]
حضرت اورنگ زیب عالمگیر نے وسیع ترین ہندستان پر نصف صدی تک انصاف کے ساتھ حکومت کی: مفتی نورالحسن مصباحی
جیلانی مشن کے مرکزی اجتماع میں عظیم اسلامی حکمران پر اعتراضات کے دیئے گئے جوابات مالیگاؤں: 4 ستمبر، ہماری آوازحضرت اورنگ زیب عالم گیر علیہ الرحمہ جیسے عادل و منصف حکمراں کی نظیر تاریخ ہند میں نہیں ملتی۔ آپ ہندستان کے کامیاب ترین حکمران بھی تھے، قرآن پاک کے حافظ بھی تھے اور عالم دین […]
مہاراشٹرا کے قد آور مسلم لیڈر بابا صدیقی کا گولی مار کر قتل
تین حملہ آوروں میں سے دو گرفتار، وزیر اعلی شندے کا سخت سزا دینے کا اعلان۔ (ممبئی۔۱۲۔اکتوبر:)مہارشٹر کے سابق ریاستی وزیر، قد آور مسلم لیڈر، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش […]


