مالیگاؤں: نوری مشن نے سالِ گزشتہ عرسِ تاج الشریعہ پر تاج الشریعہ امدادی کلینک کا آغاز کیا۔ افتتاحی دُعا حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب ممبئی نے کی- اوپی ڈی کا آغاز یکم جولائی ۲۰۲۱ء کو ہوا۔ بحمدہٖ تعالیٰ کلینک کی خدمات کا ایک سال مکمل ہوا۔ اس درمیان تقریباً دس ہزار مریض مستفیض و شفا یاب ہوئے۔ جہاں ڈاکٹر زاہد احمد صاحب مخلصانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الحمدللہ! کلینک پابندی سے روزانہ شام میں جاری ہے۔ اسی طرح کلینک کی دوسری برانچ نور نگر میں جاری و ساری ہے۔ بہر کیف تاج الشریعہ کلینک کو عبدالرشید پٹھان صاحب کی نگرانی نیز احبابِ مشن معین پٹھان رضوی، فرید رضوی، غلام مصطفیٰ رضوی، شہزاد برکاتی، یاسین رضا کی توجہ حاصل ہے۔ اس ضمن میں منتظمین نے اس بات کا اظہار کیا کہ نوری مشن سے ایک مدت سے فلاحی و طبی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاج الشریعہ کلینک کی کامیابی در اصل حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ کا روحانی فیض ہے۔ خدمتِ خلق بڑی نعمت ہے اور اس باب میں کوشش کامیابی کی منزل تک لے جاتی ہے۔ ان شاء اللہ نوری مشن اور اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے توسط سے اس رخ سے جدوجہد جاری رہے گی۔ ایسی رپورٹ نوری مشن نے ارسال کی۔
متعلقہ مضامین
رضا اکیڈمی نے کی اپیل؛ اس ربیع الاول لہرائی جائے گھر گھر پرچم رسالت
عاشقان رسولﷺ عید میلاد کے موقع پر اپنے گھروں پر پرچم رسالتﷺ خوب دھوم دھام سے لہرائیں۔الحاج سعید نوری عید میلاد النبیﷺ کے حسین موقع پر اپنے گھروں کی چھتوں پر جھنڈے لگانا اور جلوس نکالنا بہترین عمل ہے۔سید معین میاں ممبئیعید میلاد النبی ﷺ کے حسین موقع پر اپنے گھروں کے چھتوں اور دروازوں […]
میرا روڈ سے لوکل ٹرین شروع کی جائے
ازقلم: ساجد محمود شیخ، میراروڈ ضلع تھانے مکرمی میراروڈ ممبئی کے مغربی مضافات سے جڑا ہوا ایک ایسا علاقہ ہے جو تر تھانہ ضلع میں واقع ہونے کے باوجود ممبئی شہر سے زیادہ قریب ہے۔ میراروڈ ممبئ شہر سے سماجی،معاشی اور جذباتی طور پر جُڑے ہونے کی وجہ سے ممبئی میں شامل نظر […]
"کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن" کا خوبصورت ایڈیشن منظرِ عام پر، حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کے بدست "غوث اعظم" (مختصر سوانح) کا اجرا
تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے لیے اعلیٰ حضرت کی خدمات مشعلِ راہ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے سنگ بنیاد کی مناسبت سے "تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور امام احمد رضا” کے عنوان پر اہم اجلاس مالیگاؤں: ہم جہاں رسول اللہ ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ و عفو کا تذکرہ کرتے ہیں؛ وہیں وہ حدیثیں بھی بیان […]
