مالیگاؤں: نوری مشن نے سالِ گزشتہ عرسِ تاج الشریعہ پر تاج الشریعہ امدادی کلینک کا آغاز کیا۔ افتتاحی دُعا حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب ممبئی نے کی- اوپی ڈی کا آغاز یکم جولائی ۲۰۲۱ء کو ہوا۔ بحمدہٖ تعالیٰ کلینک کی خدمات کا ایک سال مکمل ہوا۔ اس درمیان تقریباً دس ہزار مریض مستفیض و شفا یاب ہوئے۔ جہاں ڈاکٹر زاہد احمد صاحب مخلصانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الحمدللہ! کلینک پابندی سے روزانہ شام میں جاری ہے۔ اسی طرح کلینک کی دوسری برانچ نور نگر میں جاری و ساری ہے۔ بہر کیف تاج الشریعہ کلینک کو عبدالرشید پٹھان صاحب کی نگرانی نیز احبابِ مشن معین پٹھان رضوی، فرید رضوی، غلام مصطفیٰ رضوی، شہزاد برکاتی، یاسین رضا کی توجہ حاصل ہے۔ اس ضمن میں منتظمین نے اس بات کا اظہار کیا کہ نوری مشن سے ایک مدت سے فلاحی و طبی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاج الشریعہ کلینک کی کامیابی در اصل حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ کا روحانی فیض ہے۔ خدمتِ خلق بڑی نعمت ہے اور اس باب میں کوشش کامیابی کی منزل تک لے جاتی ہے۔ ان شاء اللہ نوری مشن اور اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے توسط سے اس رخ سے جدوجہد جاری رہے گی۔ ایسی رپورٹ نوری مشن نے ارسال کی۔
متعلقہ مضامین
پاسبان وطن فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر مولانا اعظم صاحب حشمتی سنیچر کو بغداد شریف کے لیے ہوں گے ممبئی سے روانہ
سفر بغداد و نجف اشرف مبارک ہو! پاسبان وطن فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر مولانا اعظم صاحب حشمتی بروز شنبہ بغداد شریف بارگاہ غوث اعظم و بارگاہ مولائے کائنات و امام حسین کی زیارت کے لئے ممبئ سے روانہ ہونگے،اس موقع پر انہوں نے لکھنؤ اپنے گھر پہ جمعہ کے دن ایک جلسے کا انعقاد […]
کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ دین میں مداخلت ہے: الحاج سعید نوری
فیصلے کے خلاف کسی ردعمل پر پابندی لگانا بھی بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرنا ہے۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا. (معین میاں) ممبئی: پورے ملک میں موضوع بحث بنے کرناٹک حجاب معاملے میں وہاں کی ہائی کورٹ نے جو حجاب مخالف فیصلہ دیا ہے وہ ناقابل قبول ہے، اسے […]
تاج الشریعہ امدادی دواخانہ کی خدمات میں توسیع
مالیگاؤں: نوری مشن کے ذریعے امدادی طرز پر’’تاج الشریعہ‘‘ کی نسبت سے تین کلینک کامیابی سے جاری ہیں۔ تیسرا کلینک جو گلشن ابراہیم مین روڈپر (نزد مسجد میلاد پاکﷺ) قائم ہے؛ اُسے ابراہیم ممبر کی شاپنگ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب قبلہ […]

