بھاگل پور: ہماری آواز(نمائندہ)9جنوری// مفکراسلام حضرت مولانا سید محمدولی رحمانی دامت برکاتہم امیر شریعت بہار , اڈیشہ وجھارکھنڈکی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کاایک وفد دعوتی واصلاحی دورےپر گذشتہ کئ دنوں سے مسلسل مسلم آبادیوں میں مصروف عمل ہے چناں چہ اس مؤقر وفدکےعلماءنے حسب ترتیب آج بادےلوگائیں ,سلیم پور اورسمریامیں پہنچ کر ہزاروں مسلمانوں سے بنیادی دینی تعلیم ,اعلیٰ عصری تعلیم, اسلامی تہذیب, مکارم اخلاق, دین کےاجتماعی نظام, بین المسالک اتحاد واتفاق, اصلاح معاشرہ اور حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی ترجیحات جیسے اہم عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کرکے مسلم عوام وخواص کی رہنمائی کی دوسری جانب قائدوفدمفتی سہیل اختر قاسمی نائب قاضئ شریعت امارت شرعیہ نے مسلم نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے ان کے تابناک ماضی کاتذکرہ کیا اور انہیں ایک زندہ قوم کا سرمایہ اور ملک کامستقبل بتایا اور اس ضمن میں ان کے کرنے کے کاموں کی جانب متوجہ کیاامارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نےامت مسلمہ کی دینی وانسا نی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئےریاستی , ملکی وعالمی تناظر میں ان کے من جانب اللہ عائد کردہ جواہم فرائض تھےان کی عدم انجام دہی کے تباہ کن نتائج سےملت کو آگاہ کیا اور ملت کے ہر فرد کی جو اسلامی ذمہ داریاں ہیں ان کی ادائیگی کی جانب عام مسلمانوں کو متوجہ کیااورامارت کےان عظیم کارناموں کوعوام کےسامنے رکھا جن سے ملت کی زندگی اس ملک میں روشن ہے قاضئ شریعت بھاگل پور وبانکا مفتی خور شید انور قاسمی نے دارالقضاء امارت شرعیہ کے سوسالہ کارناموں کاتعارف کرایااورخواتین اسلام کی خاندانی ذمہ داریاں بتائیں مفتی مجیب الرحمن قاسمی معاون قاضئ شریعت نے امارت شرعیہ کی خدمات کا مکمل تعارف کرایا مولانا منعام الدین قاسمی ومولانا قاسم صاحب نے انتظامی امور کو بحسن وخوبی انجام دیامقامی علماء کرام نے دل کھول کر امارت شرعیہ کے اس وفدکااستقبال کیا بیت المال کے استحکام میں بھی عوام کےتعاونسے ان کی بڑی قربانیاں شامل رہیں اخیر میں قائد محترم کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا
متعلقہ مضامین
روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا 72واں یوم جمہوریہ، ڈی۔ایم۔ و ایس۔پی۔ کو ضلع پولیس بل،این۔سی۔سی۔ بٹالین نے پیش کی سلامی
جمہوری نظام سب کو مساوات کا درجہ دیتا ہے: ڈی۔ایم۔ مشرقی چمپارن: ہماری آواز(عاقب چشتی)26جنوری ضلع کے سبھی سرکاری و غیر سرکاری دفاتر,اسکول و کالجز اور مدارس میں ہوئی تقریب پرچم کشائی روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد ہوئی اس مرتبہ کووڈ 19 پروٹوکول کی وجہ سے کسی بھی محکمہ کی جانب سے جھانکی […]
معراج کی رات شہنشاہ مدینہ جلوۂ حق کی زیارت سے سرفراز ہوئے: ضیاء المجتبیٰ کامل
نماز مؤمنین کی معراج ہے، خشوع خضوع کے ساتھ اس کی ادائیگی ہمارا دینی فریضہ موتی ہاری: 2 مارچ، ہماری آوازاللہ عزوجل نے اپنے محبوب دانائے غیوب رحمت دوعالم کو معراج میں بلاکر بے شمار انعام و اکرام سے نوازا اور آپ کی شان و عظمت کو دوبالا فرمادیا- مکین سدرہ ستر ہزار فرشتوں کا […]
سرکاری ضابطوں کی پابندی کے ساتھ تعلیمی سلسلہ مدارس میں شروع کیا جائے: وفاق المدارس الاسلامیہ
اہم فیصلوں کے ساتھ وفاق المدارس الاسلامیہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر پٹنہ۹؍مارچ (پریس ریلیز) حالات آتے جاتے رہتے ہیں،حالات سے نہ تو ناامید ہونا چاہیے اور نہ ہی خائف رہنا چاہیے،عزم وحوصلہ اور مضبوط قوت ارادی کے ساتھ مدارس کے کام کو آگے بڑھا نا چاہئے، ان خیالات کا اظہاروفاق المدارس الاسلامیہ […]
