نوادہ (پریس ریلیز) ضلع مجسٹریٹ نوادہ جناب یشپال مینا کے ذریعہ ۱۳ اپریل ۲۰۲۲ کو سردلا بلاک کے تحت عبدل پنچایت کے کدوارا مڈل اسکول جائے وقوع جانچ کی گئی جس میں ضلع پروگرام آفیسر مَیں محمد جمال مصطفیٰ ساتھ میں تھا اسکول سطح پر لاپرواہی،تساہلی اور بے ضابطگی کی بنیاد پر ضلع کلکٹر جناب یشپال مینا کے ذریعہ اُس اسکول کے ہیڈماسٹر کو معطل کرتے ہوئے سردلا بلاک ایجو کیشن آفیسرسے وجہ بتاؤ نوٹس کا حکم صادر کیاگیاتھا 13 اپریل 2022 کو اسکول جانچ کے دوران کسی نے ویڈیوگرافی کی اس ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ اور ایڈٹ کرکے قریب بیس دنوں بعد 5 مئی 2022 کو ایڈٹ کرکے محض 29 سیکنڈ کا ویڈیو کو وائرل کیا گیا جس کے پیچھے ایک گہری سازش کے تحت نوادہ ضلع کلکٹر کو بدنام کرنےکی مذموم حرکت کی گئی ہے جس کی مَیں پُرزور تردید اور مذمت کرتا ہوں جب کہ موجودہ ڈی ایم نوادہ نے ہولی، رام نومی اور عید جیسے تہواروں پر آپسی بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لئے جس لاء اینڈ آرڈر کا استعمال کیا وہ قابل ستائش ہے اور ضلع کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں مگر چند ایسے لوگ جنہیں ڈی ایم نوادہ کی مقبولیت سے پریشانی ہورہی ہے اور جس کی ایک نہیں چل رہی ہے ایسے ہی لوگوں نے یہ سازش تیار کی ہے تاکہ نوادہ ڈی ایم کی شبیہ خراب ہو اور ان کی مقبولیت میں گراوٹ آئے۔محکمۂ تعلیم نوادہ کے جملہ افسران و ملازمین مذکورہ بالا وائرل ویڈیو کی بھرپورمذمت کرتےہیں اور جس کے بھی توسط سے سازش کے تحت ایڈٹ شدہ یہ ویڈیو وائرل کیاگیا ہے اس کی گہری جانچ اور تحقیق کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
متعلقہ مضامین
اردو زبان وادب کی ترویج و ترقی میں نعتیہ شاعری کا اہم کردار ۔ عبد الغفار ثاقب
جامعہ ام القریٰ للبنات محمد پور بزرگ مظفرپور میں منعقد ہوا بزم حسن کا ماہانہ طرحی نعتیہ شاعری مظفر پور (انیس الرحمن چشتی) اردو زبان وادب کی ترویج و اشاعت میں نعتیہ شاعری کا اہم کردار رہا ہے۔ قلب و جگر کی پاکیزگی اور روح کی صفائی کے بغیر نعتیہ شاعری کا تصور ناممکن ہے۔ […]
پورنیہ(بہار) کے محمد ذوالقرنین کو کناڈا یونیورسٹی(کناڈا) سے Graduate In MBA کی ڈگری تفویض
پورنیہ(بہار) کے محمد ذوالقرنین کو کناڈا یونیورسٹی(کناڈا) سے Graduate In MBA کی ڈگری تفویض
صحافیوں کو اپنے حقوق کے لیے حکومت سے لڑنا پڑے گا: مہمان خصوصی
صحافیوں کو اپنے حقوق کے لیے حکومت سے لڑنا پڑے گا: مہمان خصوصی